مبخیرہ
دو عدد تخدیری مخبیرات (anesthetic vaporisers) اور دوارپیما (rotameter)۔ | |||
|
کسی مائع کے بخارات میں تبدیل ہونے کے عمل کو عمل تبخیر Vaporization کہتے ہیں۔ Inhalational anesthetic agents دوائیں جو مائع کی شکل میں ہوتی ہیں۔ انہی بخارات میں تبدیل کرنے والے آلہ کو Vaporizer یا Vaporiser کہتے ہیں۔ اس عمل میں ہمیشہ ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے۔ Vaporizer میں مائع کے اوپر سے آکسیجن اور نائیٹرس آکسائیڈ گزار کر اُسے بخارات بنایا جاتا ہے۔
پرانے زمانے میں کسی بوتل یا ملتے جلتے برتن میں Ether یا Chloroform کو Vaporize کیا کرتے تھے لیکن اس میں خرابی یہ تھی کہ استعمال سے Vaporizer کا ٹمپریچر کم ہو جاتا تھا اور دوا کے بخارات Vapour کی آوٹ پٹ Output بھی کم ہو جاتی تھی۔ جدید Vaporizer عام طور پر دھات کے بنے ہوتے ہیں اور انکا وزن کئی کلو تک ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹھنڈک جذب کر سکیں اس کے علاوہ ان میں Bimetalic strip کا Mechanism بھی ہوتا ہے جو گرم ٹھنڈا ہونے پر گیس کا Bypass flow خود بخود کنٹرول کرکے دوا کی Output concentration برقرار رکھتا ہے۔ پرانے Vaporizer سے دوا محض اندازے سے دی جاتی تھی۔ جبکہ آج کل Vaporizer پہلے سے Calliberated ہوتے ہیں اس طرح پتہ چل جاتا ہے کہ دوا کتنے فیصد دی جا رہی ہے۔
ویسے تو ہر Anesthetic agent کے لیے اس کا خاص Vaporizer ہوتا ہے مگر کبھی کبھی ایک دوا کا Vaporizer دوسری دوا کے لیے بھی کام کرتا ہے جیسے پرانے Trilene کے Vaporizer کو Halothane کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا تھا۔ مگر Ether کے Vaporizer کو Halothane کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
Vaporizer میں دوا بھر نے کے دوران گرنے سے روکنے کے لیے اور Vaporizer میں غلط دوا بھرنے سے بچنے کے لیے جدید Vaporizer میں خاص طرح کی Filling caps ہوتی ہیں جس کی مدد سے غلط دوا نہیں بھری جا سکتی اور گرتی بھی نہیں ہے۔ آج کل Halothane کے لیے Flutec 3 یا Flutec 4 کا استعمال عام ہے۔
Savoflurane اور Desflurane کے لیے خاص Pressurized vaporizers استعمال ہوتے ہیں۔