ابو حسن علی واحدی

ابو حسن علی واحدی
(فارسی میں: ابوالحسن علی واحدی نیشابوری ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
معلومات شخصیت
پیدائش 11ویں صدی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیشاپور [1]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات سنہ 1076ء (65–66 سال)[2]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نیشاپور   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام [3][4]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
استاذ احمد بن محمد ثعلبی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تلمیذ خاص عبد الغفار فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P802) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان [5]،  مورخ ،  مفسر قرآن ،  ادیب ،  ماہرِ لسانیات   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  فارسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل تفسیر قرآن ،  علم حدیث ،  تاریخ نگاری   ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابو حسن علی بن احمد بن محمد بن علی واحدی نیشاپوری شافعی (متوفی 468ھ)، امام واحدی نیشاپوری، علمِ تفسیر، اسبابِ نزول، اور عربی زبان کے مایہ ناز عالم تھے۔ انہوں نے اپنی مشہور تصنیف "الوجیز فی التفسیر" میں قرآن کی تفسیر کو آسان اور مختصر انداز میں پیش کیا، تاکہ عام افراد اور طلبہ اس سے استفادہ کر سکیں۔ وہ قرآن کی وضاحت میں قرآن، حدیث، صحابہ و تابعین کے اقوال اور لغوی نکات کا سہارا لیتے تھے۔ ان کا علمی مقام اور ادبی ذوق ان کی تحریروں میں نمایاں ہے، جو آج بھی اہلِ علم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے ۔[6]

واحدی نیشاپوری کے آثار و تصانیف

واحدی کی تمام تصانیف عربی زبان میں ہیں اور مختلف موضوعات پر مشتمل ہیں۔ ان کی مشہور تصانیف درج ذیل ہیں:

  1. . تفاسیر ثلاثہ:

البسیط الوسیط الوجیز (جو "تفسیر واحدی" کے نام سے مشہور ہے)

  1. . اسباب النزول یا اسباب التنزیل: قرآن کے نزول کے اسباب پر اہم کتاب۔
  2. . الدعوات والمحصول: دُعا کے موضوع پر تحریر۔
  3. . المغازی: نبی اکرم ﷺ کے غزوات پر ایک اہم تاریخی کتاب۔
  4. . شرح دیوان متنبی: متنبی کے دیوان کی تشریح۔
  5. . الاغراب فی الاعراب یا الاعراب فی علم الاعراب: نحو کے موضوع پر کتاب۔
  6. . تفسیر النبی (ص): نبی اکرم ﷺ سے منسوب تفسیری اقوال پر مشتمل۔
  7. . نفی التحریف عن القرآن الشریف: قرآن کی حفاظت اور عدم تحریف پر ایک مضبوط رد۔
  8. . التحبیر فی شرح الاسماء الحسنی یا التنجیز فی شرح اسماء اللّٰہ الحسنی: اللہ کے اسماء الحسنی کی تشریح۔

یہ آثار ان کے علمی اور تحقیقی مقام کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور مختلف علوم و فنون میں ان کی مہارت کو ظاہر کرتے ہیں۔[7]

وفات

امام واحدی نیشاپوری کی وفات 468ھ میں ہوئی۔ آپ نے تفسیر، نحو، حدیث اور دیگر علوم میں اہم تصانیف پیش کیں، جنہوں نے علمی دنیا میں گہرا اثر چھوڑا۔ آپ کی وفات کے بعد بھی آپ کا علمی ورثہ زندہ رہا۔


حوالہ جات

  1. تاریخ اشاعت: 1984 — جلد: الثالث — صفحہ: 175 — تاريخ الأدب العربي — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جولا‎ئی 2018
  2. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/104063521 — اخذ شدہ بتاریخ: 29 مئی 2020
  3. مصنف: ذہبی — ناشر: مؤسسة الرسالة — تاریخ اشاعت: 2001 — جلد: 18 — سير أعلام النبلاء — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جولا‎ئی 2018
  4. سني أونلاين، الموقع الرسمي لأهل السنة والجماعة في إيران: الواحدي النيسابوري رحمه الله — اخذ شدہ بتاریخ: 16 جولا‎ئی 2018
  5. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/104063521 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 جون 2020
  6. عادل نويهض (1988)، مُعجم المُفسِّرين: من صدر الإسلام وحتَّى العصر الحاضر (ط. 3)، بيروت: مؤسسة نويهض الثقافية للتأليف والترجمة والنشر، ج. الأول، ص. 352
  7. أحمد نتوف۔ "الواحدي (أبو الحسن، علي بن أحمد ـ)"۔ الموسوعة العربية۔ هئية الموسوعة العربية سورية- دمشق۔ 15 يوليو 2018 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ ذو الحجة 1435 هـ {حوالہ ویب}: تحقق من التاريخ في: |تاريخ الوصول= و|تاريخ أرشيف= (معاونت)