محمد بن نصر مروزی
محمد بن نصر مروزی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 818ء بغداد |
وفات | سنہ 906ء (87–88 سال)[1][2] سمرقند |
درستی - ترمیم |
محمد بن نصر مروزی (پیدائش: 202ھ/818ء– وفات: 906ء) امام بخاری کے تلامذۃ میں سے تھے۔ آپ کے علاوہ اسحاق بن راہویہ،یحییٰ بن یحییٰ، یزید بن صالح، ہشام بن عمار، صدقہ بن الفضل سے شرف تلمذ حاصل ہے۔ فقاہت کے ساتھ آثار صحابہ، مذآہب صحابہ و تابعین کے جامع تھے۔
ولادت
202ھ میں پیدا ہوئے۔
فقاہت
فقاہت اور آثار صحابہ کی جامعیت وجہ سے جب محمد بن یحییٰ ذہلی سے کائی مسئلہ پوچھا جاتا اور محمد بن نصڑ وہاں موجود ہوتے، تو ان کی طرف اشارہ کرتے حالانکہ وہ بڑے پایہ کے شیخ ہیں۔
واقعہ طالب علمی
حافظ ذہبی نے محمد بن نصر اور ابن خزیمہ کے سفر طالب علمی کا ایک واقعہ باسند نقل کیا ہے کہ محمد بن جریر طبری، محمد بن نصر، محمد بن اسحٰق بن خزیمہاور محمد بن ہارون الرومانی مصر میں کتابت حدیث کے لیے ایک مکان میں جمع تھے۔ خرچ ختم ہو گیا، فاقہ کی نوبت پہنچی، جب فاقہ سے پریشان ہو گئے اور سوال کرنا حلال ہو گیا تو باہم مشورہ کیا گیا کہ سوال کرنا چاہیے، سوال کی ممانعت حدیثوں میں سخت آئی ہے۔ پر ایک نے دوسرے ہر ٹالا، یہاں تک کہ قرعہ کی نوبت آئی تو قرعہ محمد بن اسحٰق بن خزیمہ کے نام نکلا۔ مجبو رہوئے تو کہا کہ مجھے اس قدر مہلت دو کہ میں وضو کر کے استخارہ کی نماز پڑھ لوں، نماز میں تھے کہ کسی نے دروازہ کھٹ کٹایا۔ دروازہ کھولا تو دیکھا کہ والی مصر کے خواجہ سرا لالٹینیں لیے ہوئے موجود ہیں۔ واری سے اتر کو پوچھا کہ محمد بن نصڑ کون ے۔ لوگوں نے باتا یا تو اس نے پچاس اشرفیوں کی ایک تھیلی حوالہ کی، اس طرح ہر ایک کو پکارتا گیا اور دیتا گیا۔ پھر کہا کہ کل والی مصر سویا ہواتھا، بیدار ہوا تو کہتا ہے کہ میں نے ابھی خواب دیکھا ہے کہ محمد یون سخت بھوکے ہیں۔ اس لیے اس نے سر دست اس قدر بھیجے ہیں اور قسم دی ہے کہ جب خرچ ختم ہو جائے کسی کو بھیج دو۔[3]
وفات
294ھ میں بمقام سمرقند وفات پائی۔[3]
حوالہ جات
- ↑ سی ای آر ایل - آئی ڈی: https://data.cerl.org/thesaurus/cnp00290875 — اخذ شدہ بتاریخ: 2 اگست 2018
- ↑ بنام: Abū ʻAbd Allāh Muḥammad ibn Naṣr Marwazī — ایس ای ایل آئی بی آر: https://libris.kb.se/auth/252748 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب تذکرۃ الحفاظ