ایمیٹر
ایمیٹر (Ammeter) ایک ﭘﯿﻤﺎئشی ﺁﻟﮧ ہے جو برقی دوران (Electrical circuits) میں برقی رو (Electric current) ماپنے کے لیے ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ کیا جاتا ﮨﮯ۔ اس کا نام کرنٹ کی معیاری اکائی ایمپیر (Ampere) سے لیا گیا ہے۔ یہ ادات (instrument) کرنٹ کی تھوڑی مقدار، یعنی ملی ایمپیر (milliampere) ﯾﺎ مائیکرو ایمپیر (microampere)تک، کی ﭘﯿﻤﺎﺋﺶ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ کیا جاتا ہے۔
سرکٹ میں استعمال
ﺑﺮﻗﯽ ﺑﮩﺎﺅ کی ﭘﯿﻤﺎﺋﺶ کے لیے ایمیٹر کو ﺳﺮﮐﭧ میں سلسلہ وار لگایا جاتا ﮨﮯ۔ اگر ایمیٹر کو سرکٹ میں متوازی لگایا جائے تو درج ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے :[1]
- اس صورت میں کرنٹ کو بہنے کے لیے ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﺭاستے میسر ہوں گے۔ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ہے کہ ایمیٹر کرنٹ کی مکمل طور پر پیمائش نہیں کر پائے گا۔
- تار (wire) کی طرح ایمیٹر کی مزاحمت بھی کم ہوتی ہے۔ اگر اسے سرکٹ میں متوازی لگایا جائے تو یہ بہت زیادہ کرنٹ گزرنے کی اجازت دے گا (دیگر برقی پرزہ جات (electrical components) کے لحاظ سے )۔ نتیجتا ایمیٹر جل جائے گا۔
مزید دیکھیے
- اوہم میٹر
- وولٹ میٹر
- ایمپیر