اے بیوٹی فل مائنڈ (فلم)

اے بیوٹی فل مائنڈ (فلم)
Theatrical release poster
ہدایت کارRon Howard
پروڈیوسر
  • Brian Grazer
  • Ron Howard
تحریرAkiva Goldsman
ماخوذ ازA Beautiful Mind
از Sylvia Nasar
ستارے
موسیقیJames Horner
سنیماگرافیRoger Deakins
ایڈیٹر
  • Daniel P. Hanley
  • Mike Hill
پروڈکشن
کمپنی
Imagine Entertainment
تقسیم کار
تاریخ نمائش
دورانیہ
135 منٹ
ملکریاست ہائے متحدہ
زبانانگریزی
بجٹ$58 ملین[1]
باکس آفس$313 ملین[1]

اے بیوٹی فل مائنڈ (انگریزی: A Beautiful Mind) 2001ء کی امریکی بائیوگرافی فلم ہے۔

کہانی

اس فلم کی کہانی ایک حقیقی شخص کی زندگی پر مبنی ہے۔ جان ناش ایک ذہین طالب علم تھے۔ ریاضی اور معاشیات کے ماہر۔ امریکا کی اعلیٰ درسگاہوں میں پڑھے اور پڑھایا بھی۔ پی ایچ ڈی کیا۔ کئی معاشی نظریات پیش کیے اور کئی اعزازات حاصل کیے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں ان کا روم میٹ ایک بھلا نوجوان تھا جو انھیں خوش رکھنے کی کوشش کرتا تھا۔ ڈاکٹریٹ کرنے کے بعد ایک دن پینٹاگون کا ایک اعلیٰ افسر ان سے ملا اور اس نے کہا کہ روس والے امریکا کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ ہم ان کے پیغامات پکڑتے ہیں لیکن ڈی کوڈ نہیں کر پاتے۔ آپ اس کام میں ہماری مدد کریں۔ ڈاکٹر ناش بہت سال تک خفیہ طور پر یہ کام کرتے رہتے ہیں۔ اس دوران میں ان کی شادی ہوجاتی ہے لیکن وہ بیوی کو کچھ نہیں بتاتے۔ طویل عرصے کے بعد یونیورسٹی کا روم میٹ ان سے ملتا ہے۔ اس کی بھانجی بھی اس کے ساتھ تھی جو پیاری سی بچی ہے۔ ڈاکٹر ناش کو اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ ان کا تعاقب کرتے ہیں۔ پینٹاگون کا افسر بتاتا ہے کہ وہ روسی ایجنٹ ہیں۔ ڈاکٹر ناش گھبرا جاتے ہیں۔ ایک دن وہ کسی یونیورسٹی میں مہمان کے طور پر لیکچر دے رہے ہوتے ہیں تو چند پراسرار لوگ وہاں آتے ہیں۔ ڈاکٹر ان سے بچ کر بھاگتے ہیں تو وہ ان کا پیچھا کرتے ہیں اور یونیورسٹی کے احاطے ہی میں انھیں گرا کے انجکشن لگاکر بے ہوش کردیتے ہیں۔ ڈاکٹر ناش کی آنکھ اسپتال میں کھلتی ہے۔ انھیں زنجیروں سے باندھا گیا تھا۔ انھیں بتایا جاتا ہے کہ وہ اسکڈزوفرینیا میں مبتلا ہیں۔ ان کی بیوی کو بھی شروع میں یقین ںنہیں آتا۔ وہ تحقیقات کرتی ہے تو پتا چلتا ہے کہ ڈاکٹر کا یونیورسٹی میں کوئی روم میٹ نہیں تھا۔ دوست کا وجود نہیں تھا اس کی بھانجی بھی نہیں تھی۔ پینٹاگون کے افسر کو بھی ڈاکٹر کے ذہن نے تخلیق کیا تھا۔

حوالہ جات

  1. ^ ا ب انتباہ حوالہ: BoxOfficeMojo کے نام کے حامل <ref> ٹیگ کی نمائش نہیں دیکھی جا سکتی کیونکہ اسے یا تو اس قطعہ سے باہر کسی اور جگہ رکھا گیا ہے یا سرے سے رکھا ہی نہیں گیا۔

بیرونی روابط