بقی بن مخلد

بقی بن مخلد
(عربی میں: بقي بن مخلد ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش اپریل817ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قرطبہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 27 اکتوبر 889ء (71–72 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قرطبہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد مخلد
عملی زندگی
استاد احمد بن حنبل   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

بقی بن مخلد القرطبی اندلس کے ایک فقیہ، امام اور مفسر ہیں۔

نام و نسب

آپ کا نام بقی، کنیت ابو عبد الرحمٰن، لقب شیخ الاسلام اور نسب نامہ یہ ہے بقی بن مخلد بن یزید-

پیدائش

بقی بن مخلد بن یزید رمضان المبارک 201ھ بمطابق اپریل 817ء میں قرطبہ اندلس میں پیدا ہوئے[1] بقی بن مخلد نے علم کی تحصیل و تکمیل کے لیے مغرب و مشرق کے اکثر شہروں کا سفر اختیار کیا مؤرخین نے ان کو ’’ذو راحلۃ واسعۃ‘‘ یعنی کثیر الاسفار بتایا ہے-رحلت اور طلب حدیث کے لیے ان کے سفر مشہور ہیں-آپ نے تحصیل علم کے لیے مکہ، مدینہ، مصر، شام، بغداد، عراق کا سفر اختیار کیا-

تصنیفات

  • کتاب التفسیر: یہ بڑی عمدہ تفسیر ہے
  • مسند بقی بن مخلد جسے مسند الکبیر کہا جاتا ہے
  • فتاوائے صحابہ و تابعین[2]

وفات

بقی بن مخلد نے 28 جمادی الثانی 276ھ بمطابق31 اکتوبر 889ء کو اندلس میں وفات پائی-محمد بن یزید نے نماز جنازہ پڑھائی اور بنو عباس کی جانب منسوب ایک قبرستان میں دفن کیے گئے-[3]

حوالہ جات

  1. رسائل ابن حزم الأندلسي - الجزء الثاني، المؤسسة العربية للدراسات والنشر بیروت
  2. جذوۃ المقتبس فی ذکر ولاۃ الاندلس، جز:1، ص:177
  3. تاریخ علما الاندلس، جزـ1، ص:109