بیرونی قرضہ

بیرونی قرضہ (external debt یا foreign debt) سے مراد وہ قرضے ہیں جو کسی ملک نے کسی بین الاقوامی ادارہ کسی بیرونی بنک (یا بنکوں) یا دوسرے ملک یا ممالک سے لیے ہوں۔ سادہ الفاظ میں وہ قرضے جو کسی ملک نے ملک کے باہر سے لیے ہوں اسے بیرونی قرضہ کہتے ہیں۔ قرض دینے والوں میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF)، عالمی بنک ( The World Bank ) اور کچھ امیر ممالک شامل ہیں۔ عموماً سمجھا جاتا ہے کہ غریب ممالک نے زیادہ قرض لے رکھے ہیں مگر یہ بات درست نہیں۔ بین الاقوامی اداروں کا زیادہ استعمال وہ ممالک کر رہے ہیں جن کا ان اداروں پر زیادہ اختیار ہے۔ مثلاً عام لوگوں کے لیے یہ بات حیران کن ہوگی کہ امریکہ نے دنیا کے تمام ممالک سے زیادہ بیرونی قرضے لے رکھے ہیں اور دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے۔

بیرونی قرضوں کا شمار عموماً امریکی ڈالر میں کیا جاتا ہے۔ امریکہ کے بیرونی قرضے جون 2006 میں 10,040,000 ملین ڈالر کے برابر تھے (یعنی 10,040,000,000,000$) اور امریکا قرض لینے والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔ اس کے مقابلے میں جون 2006 میں پاکستان کے قرضے 42,380 ملین ڈالر تھے (یعنی 42,380,000,000 $) اور پاکستان اس فہرست میں 45 ویں نمبر پر تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ کوئی ملک اپنی چادر کے حساب سے پاؤں پھیلاتا ہے یا نہیں۔ اسے ایسے دیکھا جاتا ہے کہ کسی ملک نے اپنی خام ملکی پیداوار (GDP) کے مقابلے میں کتنے فی صد قرض لے رکھا ہے۔ غریب ممالک کی خام ملکی پیداوار چونکہ بہت کم ہے اس لیے انھیں قرض واپس کرنے میں مشکلات ہیں۔ مگر یہ بات قابلِ غور ہے کہ بین الاقوامی ادارے غریب ممالک کو جس طرح مجبور کرتے ہیں اس طرح امریکہ جیسے ممالک کو نہیں کر سکتے۔ قرض حاصل کرنے کے شرائط بھی غریب ممالک پر لگتی ہیں جبکہ امیر ممالک اس سے مستثنیٰ ہوتے ہیں۔

نیچے ممالک کی فہرست اس کے بیرونی قرضہ کے حساب سے دی جا رہی ہے۔

شمار ملک یا علاقے کا نام بیرونی قرضہ
(ملین امریکی ڈالر)
مواد کی تاریخ
1 امریکہ 10,040,000 30 جون 2006 [1]
2 برطانیہ 8,280,000 30 جون 2006 [2]
3 جرمنی 3,904,000 30 جون 2006
4 فرانس 3,461,000 30 جون 2006
5 اطالیہ (اٹلی) 1,957,000 30 جون 2006
6 نیدرلینڈ 1,899,000 30 جون 2006
7 سپین 1,591,000 30 جون 2006
8 جاپان 1,547,000 30 جون 2006
9 آئرلینڈ 1,392,000 30 جون 2006
10 سویٹزرلینڈ 1,077,000 30 جون 2006
11 بیلجیم 1,053,000 30 جون 2006
12 کینیڈا 684,700 30 جون 2006
13 سویڈن 598,200 30 جون 2006
14 آسٹریا 593,900 30 جون 2006
15 آسٹریلیا 585,100 30 جون 2006
16 ڈنمارک 405,000 30 جون 2006
17 ناروے 350,300 30 جون 2006
18 پرتگال 310,800 30 جون 2006
19 چین 305,600 2006
20 یونان 301,900 30 جون 2006
21 روس 287,400 30 جون 2006
22 فن لینڈ 251,900 30 جون 2006
23 جنوبی کوریا 229,300 30 جون 2006
24 ترکی 193,600 30 جون 2006
25 میکسیکو 178,300 30 جون 2006
26 برازیل 177,700 30 جون 2006
27 پولینڈ 147,300 30 جون 2006
28 بھارت 132,100 30 جون 2006
29 انڈونیشیا 130,400 2006
30 ہنگری 107,300 30 جون 2006
31 ارجنٹائن 106,800 30 جون 2006
32 تائیوان 93,060 2006
33 اسرائیل 81,980 30 جون 2006
34 عراق 81,480 2006
35 فلپائن 61,490 2006
36 تھائی لینڈ 57,830 30 جون 2006
37 ملائیشیا 57,770 30 جون 2006
38 جنوبی افریقا 55,470 30 جون 2006
39 قازقستان 53,890 30 جون 2006
40 جمہوریہ چیک 50,200 30 جون 2006
41 چلی 47,600 30 جون 2006
42 سعودی عرب 47,390 2006
43 نیوزی لینڈ 47,000 2006
44 رومانیہ 42,760 2006
45 پاکستان 42,380 2006
46 یوکرائن 41,570 30 جون 2006
47 متحدہ عرب امارات 39,100 2006
48 کولمبیا 37,210 30 جون 2006
49 وینیزویلا 35,630 2006
50 کرویئشا 33,090 30 جون 2006
51 سلواکیہ 31,500 30 جون 2006
52 لبنان 31,100 2006
53 سوڈان 29,690 2006
54 مصر 29,590 30 جون 2006
55 پیرو 27,930 30 جون 2006
56 سلوانیہ 27,630 30 جون 2006
57 قطر 25,700 2006
58 سنگاپور 24,300 2006
59 بنگلہ دیش 22,550 2006
60 ویتنام 21,860 2006
61 بلغاریہ 21,100 30 جون 2006
62 کویت 19,700 2006
63 لٹویا 18,900 30 جون 2006
64 تیونس 18,370 30 جون 2006
65 ایکواڈور 18,100 2006
66 مناکو 18,000 2000
67 مراکش 17,900 2006
68 سربیا 15,430 2005
69 کیوبا 15,150 2006
70 لتھوانیا 15,120 30 جون 2006
71 ایران 14,800 2006
72 استونیا 13,940 30 جون 2006
73 قبرص 12,630 2006
74 سری لنکا 12,230 2006
75 شمالی کوریا 12,000 1996
76 آئیوری کوسٹ 11,960 2006
77 انگولا 11,240 2006
78 عوامی جمہوریہ کانگو 10,600 2003
79 یوروگوے 10,370 30 جون 2006
80 پانامہ 9,993 2006
81 اردن 9,071 2006
82 ایل سیلواڈور 8,841 30 جون 2006
83 ڈومینیکن 8,634 2006
84 شام 8,355 2006
85 افغانستان 8,000 2004
86 جمیکا 7,384 2006
87 بحرین 7,267 2006
88 میانمار (برما) 7,162 2006
89 کینیا 6,675 2006
90 کوسٹا ریکا 6,420 30 جون 2006
91 نائجیریا 6,278 2006
92 گواتیمالا 6,169 2006
93 بولیویا 5,916 2006
94 ہونڈوراس 5,587 2006
95 بیلاروس 5,498 30 جون 2006
96 یمن 5,469 2006
97 زمبابوے 5,260 2006
98 الجزائر 5,000 2006
99 کانگو 5,000 2000
100 ازبکستان 4,713 2006
101 تنزانیہ 4,610 2006
102 مڈغاسکر 4,600 2002
103 لیبیا 4,492 2006
104 زیمبیا 4,397 2006
105 عمان 4,259 2006
106 گیبون 3,971 2006
107 بوسنیا و ہرزیگونیا 3,927 2006
108 نکاراگوا 3,763 2006
109 پیراگوے 3,722 2006
110 کمبوڈیا 3,664 2006
111 کیمرون 3,657 2006
112 گھانا 3,546 2006
113 گنی 3,460 2003
114 نیپال 3,340 مارچ 2005
115 لائبیریا 3,200 2005
ماکاؤ 3,100 2004
116 آئس لینڈ 3,073 2002
117 صومالیہ 3,000 2001
118 ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو 2,838 2006
119 موریشس 2,834 2006
120 مالی 2,800 2002
121 ایتھوپیا 2,789 2006
نیدر لینڈ آنتیلس (جزائر) 2,680 2004
122 موریطانیہ 2,500 2000
123 لاؤس 2,490 2001
124 آذربائیجان 2,483 2006
125 کرغیزستان 2,483 30 جون 2006
126 ترکمانستان 2,400 2001
127 موزمبیق 2,392 2006
128 مولدووا 2,142 30 جون 2006
129 مقدونیہ 2,138 2006
130 نائجر 2,100 2003
131 جارجیا 2,040 2004
132 ٹوگو 2,000 2005
133 آرمینیا 1,936 30 جون 2006
134 برکینا فاسو 1,850 2003
135 پاپوا نیو گنی 1,801 2006
136 سینیگال 1,628 2006
137 سیرالیون 1,610 2003
138 بنین 1,600 2000
139 البانیہ 1,550 2004
140 چاڈ 1,500 2003
141 یوگینڈا 1,456 2006
142 روانڈا 1,400 2004
143 بیلیز 1,362 جون 2004
144 منگولیا 1,360 2004
145 ہیٹی 1,309 2006
146 برونڈی 1,200 2003
147 گیانا 1,200 2002
148 مرکزی افریقی جمہوریہ 1,060 2002
149 ملاوی 982.4 2006
150 گنی بساؤ 941.5 2000
151 نمیبیا 887 2006
152 تاجکستان 829 2006
153 لیسوتھو 735 2002
154 باربادوس 668 2003
155 گیمبیا 628.8 2003
156 سیچیلیس 616.7 2006
157 بھوٹان 593 2004
158 بوٹسوانا 520 2006
159 سرینام 504.3 2005
آروبا 478.6 2005
160 اینٹیگوا و باربودا 427.3 2000
161 جبوتی 394 2004
162 سوازی لینڈ 357 2003
163 گریناڈا 347 2004
164 بھاماس 342.6 2004
165 کیپ ورد 325 2002
166 ساؤٹوم 318 2002
167 جزائر سینٹ کیٹز 314 2004
168 اریٹیریا 311 2000
169 مالدیپ 304 2004
170 استوائی گنی 289 2006
171 سینٹ لوسیا 257 2004
172 کوموروس 232 2000
173 جزائر سینٹ وینسینٹ 223 2004
174 ڈومینیکا 213 2004
175 مالٹا 188.8 2005
176 ساموا 177 2004
177 جزائر سلیمان 166 2004
178 برمودا 160 مالی سال 99/00
179 جزائر کک 141 1996
180 فجی 127 2004
181 جزائر مارشل 86.5 مالی سال 99/00
182 وانواتو 81.2 2004
183 ٹونگا 80.7 2004
184 نیو کیلیڈونیا 79 1998
185 جزائر کیمین 70 1996
جزائر فارو 64 1999
186 مائیکرونیشیا 60.8 مالی سال 05
187 برطانوی جزائر ورجن 36.1 1997
188 ناؤرو 33.3 2002
گرین لینڈ 25 1999
189 کیریباتی 10 1999
190 مونٹسرات 8.9 1997
191 انگویلا 8.8 1998
192 ویلیس و فوتونا 3.67 2004
193 نائیو 0.418 2002
194 برونائی 0 ۔
195 توکالاؤ 0 ۔
196 مشرقی تیمور 0 ۔
197 پالاؤ 0 مالی سال 99/00
198 لیختینسٹائن 0 2001
بحوالہ سی آئی اے ورلڈ فیکٹ بک

حوالہ جات

  1. امریکی خزانہ ( United States Department of the Treasury)
  2. برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات( Office for National Statistics)