توما کے مطابق انجیل جسے عام طور پر توما کی انجیل کہا جاتا ہے۔ ایک اچھی طرح سے محفوظ ابتدائی مسیحی انجیل، جسے بڑے مسیحی فرقے الہامی نہیں مانتے، لیکن بعض کے نزدیک یہ بھی مستند انجیل ہے، اکثر محققین کا خیال ہے کہ یہ انجیل کی زبانی رویتوں کی بصیرت فراہم کرتی ہے۔ یہ ناگ حمادی (مصر) کے مقام سے دسمبر 1945ء میں دریافت ہوئی، اس کے ساتھ مزید کئی اناجیل، مذہبی صحائف و دیگر کتب ملیں، جنہیں عام طور پر کتب خانہ ناگ حمیدی کہا جاتا ہے۔ توما کی انجیل کے ساتھ ملنے والی کتب کی تعداد 52 تھی۔افلاطون کی کتاب جمہوریہ سے ایک اقتباس کے علاوہ، اس انجیل میں دعویٰ پایا جاتا ہے کہ یہ یسوع کے شاگرد توما نے لکھی ہے۔[1]
↑Bound by a method now called Coptic binding, the books (technically called codices) were found in an earthenware jar by a group of peasants who broke open the jar and otherwise subjected the books to careless treatment resulting in significant damage