پولسی فرقہ

پولسیوں کا قتل عام

پانچویں صدی عیسوی میں ایک فرقہ جس کا نام پولسی تھا نمودار ہوا، اس نے یسوع مسیح کے بارے میں ایک بین رائے ظاہر کی، اس نے کہا کہ یسوع خدا نہیں تھے، بلکہ فرشتہ تھے۔ انھیں خدا نے دنیا میں بھیجا تھا، تاکہ وہ دنیا کی اصلاح کریں، چنانچہ وہ مریم ناصری کے بطن سے ایک انسان کی شکل اختیار کر کے پیدا ہوئے اور چونکہ خدا نے انھیں اپنا مخصوص جلال عطا کیا تھا، اس لیے وہ ”خدا کے بیٹے“ کہلائے۔ اس فرقے کے اثرات زیادہ تر ایشیائے کوچک اور آرمینیا کے علاقوں میں رہے ہیں[1] لیکن اس کو قبولِ عام حاصل نہ ہو سکا، کیونکہ یسوع کے فرشتے ہونے پر کوئی نقلی دلیل نہیں تھی۔

حوالہ جات

  1. انسائکلوپیڈیا برٹانیکا، ص397، ج17، مقالہ پالیشنس