خرد کار

ایک خرد عامل

خرد عملیہ (micro-processor)، ایسے قابل برنامج (programmable) اور رقمی (digital) برقی جز کو کہا جاتا ہے کہ جو چھوٹے سے واحد نیم موصل اور متحد دوران (integrated circuit) ہوتی ہے اور مرکزی عملیتی اکائی کے افعال کو جاری و ساری رکھتا ہے۔ خرد عملیہ کو یہ نام دینے کی وجہ اس کی جسامت ہوتی ہے کیونکہ خرد کا لفظ اردو میں کسی بھی بہت چھوٹی جسامت والی چیز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جیسے خرد بین (یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اردو میں اکثر خورد بین ہی لکھا جاتا ہے جبکہ درست لفظ خرد بین ہے، خورد کھانے کو کہا جاتا ہے)، خرد حیاتیات وغیرہ اور عامل کا لفظ برقیات اور علم کمپیوٹر میں کسی ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو عملکاری کا فعل انجام دیتی ہو، اب چونکہ یہ عامل جس کی یہاں بات کی جا رہی ہے جسامت میں بہت چھوٹا ہوتا ہے اسی لیے اسے خرد عامل کہا جاتا ہے۔ اس کے انگریزی نام کی وجہ بھی یہی ہے کہ micro کسی بھی چھوٹی چیز کو کہتے ہیں جیسے خرد بین اور خرد حیاتیات وغیرہ اور عملیہ (processor) ایک ایسی اختراع کو کہا جاتا ہے کہ جو عملیتی (processing) فعل انجام دیتی ہو اور ان ہی دو الفاظ سے micro-processor کا لفظ بنایا گیا ہے۔