دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر صوبہ کا آئینی سربراہ ہوتا ہے۔[1] 1966ء میں اس عہدہ کو دہلی انتظامیہ ایکٹ 1966ء کے ذریعے بحال کیا گیا۔ سابق دہلی قانون ساز اسمبلی کو دہلی بلدیہ سے بدل دیا گیا جس میں 56 منتخب اور 5 نامزد ارکان شامل کیے گئے۔ گورنر کو ان کا سربراہ مقرر کیا گیا۔ کونسل کو مقننہ کا اختیار نہیں ہے البتہ حکومت دہلی کے سلسلہ میں وہ مشورہ دے سکتے ہیں۔ 1990ء تک ڈھانچہ نافذ رہا س کے بعد گورنر کا عہدہ پحر بحال کر دیا گیا۔[2][3]دہلی کے موجودہ گورنر انیل بیجل ہیں جنھوں نے 31 دسمبر 2016ء کو یہ عہدہ سنبھالا۔ ان کایسرکاری سکونت گاہ راج نیواس میں ہے۔[4]