صدر بھارت

صدر بھارت
بھارت کے راشٹرپتی
بھارت کا پرچم
موجودہ
دروپدی مرمو

25 جولائی 2022ء سے
خطابعزت مآب صدر (Hon'ble President)
(بھارت کے اندر)
ہز ایکسی لینسی (His Excellency)
(بھارت سے باہر)[1]
رہائشراشٹرپتی بھون
تقرر کُننِدہالیکٹورل کالج
مدت عہدہپانچ سال (قابل تجدید)
تاسیس کنندہراجندر پرساد
26 جنوری 1950
تشکیلبھارتی آئین
26 جنوری 1950
تنخواہبھارتی روہے 1.5 لاکھ (ماہانہ)[2]
ویب سائٹصدر بھارت

صدر بھارت (آئی اے ایس ٹی: Bhārat kē Rāṣṭrapati) جمہوریہ بھارت کا سربراہ ریاست ہے۔ صدر ایگزیکٹو کا رسمی سربراہ ہوتا ہے،[ا] ملک کا پہلا شہری ہونے کے ساتھ ساتھ بھارتی مسلح افواج کا کمانڈر ان چیف بھی ہوتا ہے۔ دروپدی مرمو 15ویں اور موجودہ صدر ہیں، جنھوں نے 25 جولائی 2022ء کی دوپہر میں عہدہ سنبھالا۔

صدر کا دفتر اس وقت بنایا گیا تھا جب بھارت 15 اگست 1947ء کو آزادی حاصل کرنے کے بعد 26 جنوری 1950ء کو باضابطہ طور پر ایک جمہوریہ بنا تھا، جب اس کا آئین نافذ ہوا تھا۔ صدر کا انتخاب بالواسطہ طور پر ایک انتخابی جماعت کے ذریعے ہوتا ہے، جس میں بھارتی پارلیمان کے دونوں ایوان اور بھارت کی تمام ریاستوں اور یونین علاقہ جات کی قانون ساز اسمبلیاں شامل ہوتی ہیں، جو خود سبھی براہ راست شہریوں کے ذریعہ منتخب ہوتے ہیں۔

آئین ہند کا آرٹیکل 53 کہتا ہے کہ صدر اپنے اختیارات براہ راست یا ماتحت اتھارٹی کے ذریعے استعمال کر سکتا ہے (کچھ استثناء کے ساتھ)، حالانکہ صدر کو حاصل تمام انتظامی اختیارات، عملی طور پر، وزرائے کابینہ کے مشورے سے وزیر اعظم (ایک ماتحت اتھارٹی) کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں۔[3] صدر؛ آئین کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ کے مشورے پر عمل کرنے کا پابند ہے جب تک کہ مشورے سے آئین کی خلاف ورزی نہ ہو۔

سہولیات

بھارت کے بقید حیات سابق صدور

پرتیبھا پاٹل
(2007ء–2012ء)
(1934-12-19) 19 دسمبر 1934 (عمر 90 برس)
پرتیبھا پاٹل
(2007ء–2012ء)
(1934-12-19) 19 دسمبر 1934 (عمر 90 برس) 
رام ناتھ کووند
(2017ء–2022ء)
(1945-10-01) 1 اکتوبر 1945 (عمر 79 برس)
رام ناتھ کووند
(2017ء–2022ء)
(1945-10-01) 1 اکتوبر 1945 (عمر 79 برس) 

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "'His Excellency' to Go: Prez Approves New Protocol"۔ Outlook۔ 9 اکتوبر 2012۔ 2012-10-09 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-09
  2. "President okays her own salary hike by 300 per cent"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 3 جنوری 2009۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-05-06
  3. Constitution of India (PDF)۔ Ministry of Law and Justice, حکومت ہند۔ 1 دسمبر 2007۔ ص 26۔ 2014-09-09 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-27

حوالہ جات کی نما‏ئش

  1. آئین ہند کے آرٹیکل 53 اور 77 کے مطابق صدر ایگزیکٹو کا سربراہ ہوتا ہے۔ لیکن عملی طور پر، یہ وزراء کی کونسل ہے جس کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے، جو ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 74 اور 78 کے مطابق اس عہدے کو حاصل اختیارات کا استعمال کرتی ہے۔ اس طرح وزیر اعظم کو ایگزیکٹو کا درحقیقت سربراہ بناتی ہے۔