دیر (نوابی ریاست)
—
بسلسلہ |
پاکستان کی سابقہ انتظامی اکائیاں |
---|
یک اکائی صوبے |
دیگر ذیلی تقسیمیں |
ریاست دیر اب خیبر پختونخوا پاکستان کے صوبہ میں ایک چھوٹی نوابی ریاست تھی۔
نوابیت
پاکستان کی نوابی ریاستیں (Princely states of Pakistan) برطانوی راج کی سابقہ نوابی ریاستیں تھیں جنھوں نے تقسیم ہند کے بعد 1947ء اور 1948ء کے درمیان نئے ڈومنین پاکستان کے ساتھ الحاق کر لیا تھا۔
دیر کا آخری نواب شاہ جہان
تاریخ اس بات پر مظہر ہے کہ نواب شاہ جہان خان ایک انتہائی ظالم شخص تھا اس نے اپنے قوم کا جینا حرام کر رکھا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ کچھ دنوں کے بعد اپنے نوکر بھیجواتا تھا اور ہر گھر سے گھی مرغے اور لکڑیاں وغیرہ جیسے چیزیں لیتا تھا۔ اور کسی کے پاس قلم نہیں رہنے دیتا تھا۔ اس نے دیر کے لوگوں کو علم سے دور رکھا ورنہ پورے پاکستان میں دیر والوں جیسے ذہین لوگ بہت کم پائے جاتے ہیں۔ نواب شاہ جہان نے دیر کے لوگوں کو اس ڈر کی وجہ سے علم سے دور رکھا کہ وہ یہ سمجھتا تھا کہ اگر یہ لوگ پڑھ لکھ جایئنگے تو میری نوابی ختم ہو جائی گی۔
نوابیت کا خاتمہ اور اہل دیر کا پاکستان میں شامل ہوجانا
جیسے کہ دیر کے لوگ میں آزادی کا ایک جذبہ تھا وہ ظالم نواب سے نجات چاہتے تھے اور ویسے بھی انکا پاکستان میں شمولیت کا ایک جذبہ تھا۔ اس لیے دیر کے کچھ سرداروں کو راتوں رات صدر مملکت پاکستان ایوب خان کے پاس گئے اور درخواست پیش کی کہ دیر کو پاکستان میں شامل کیا جائے تب پاکستانی حکومت نے دیر کو اپنے زیر انتظام کر لیا اور نوب شاہ جہاں کو گرفتار کرکے ہیلی کاپٹر میں لے گئے۔ دیر کی رہنے والی ایک خاتون کا بیان ہے کہ جب نواب شاہ جہان کو لے کر گئے تب اور ہیلی کاپٹرز آئے اور بے شمار چِھٹیاں(پیغامات) کے کاغذ نیچے پھینکے جس میں بہت سی باتیں لکھی ہوئی تھی جن میں یہ بھی تھا کہ آج سے آپ لوگ آزاد ہو اور پاکستان کا گورنمنٹ یہاں پر اسکول اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔ تو اسی طرح دیر آزاد مملکت پاکستان کا ایک بہت اہم حصہ بن گیا۔