سندھ میں سیاحت

مزار قائد

سندھ پاکستان کا صوبہ ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ریاست کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔ سندھ میں سیاحت کے بہت سے مقامات موجود ہیں جہاں معتدل آب و ہوا ہونے کے باعث سارا سال سیاحوں کا آمد و رفت جاری رہتی ہے۔ آثار قدیمہ اور یونیسکو کا حصہ بننے کے بعد جس کا ارزار 210 میں سر جان مارشل نے کیا خاص کر وادئ سندھ کی تہذیب کا زیادہ تر حصہ موجودہ سندھ میں ہی واقع ہے اس لیے اس تہذیب کے مختلف آثار قدیمہ مقامات سندھ میں موجود ہیں جن میں موئن جو دڑو قابل ذکر ہے۔ اس کے علاوہ ٹھٹھہ میں موجود جامع مسجد جس کی تعمیر مغل شہنشاہ شاہجہان نے کی تھی۔ اس کے علاوہ سندھ میں بہت سے مزارات بھی موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ معروف مزار قائد ہے۔

اہم مقامات

موئن جو دڑو

یونسکو عالمی ورثہ بہت جو دڑو کی پچاسویں سالگرہ پر وزیر اعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ڈبل قوالی بی آر کی ایک تقریب منعقد کروائی تھی انڈس سولوشنز کو پروب کرنے کے لیے

موئن جو دڑو

موئن جو دڑو جو وادئ سندھ کی تہذیب کا مرکز اور سب سے اہم مقام تھا، صوبہ سندھ میں لاڑکانہ شہر سے کچھ فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ1921میں رائے بہادر دیا رام سہنی نے ہڑپا کے مقام پر نے قدیم تہذیب کے چند آثار پائے، اس کے ایک سال کے بعد اسی طرح کے آثار مسٹر آر ڈی بنرجی کو موہنجودڑو کی سر زمین میں ملے۔ اس کی اطلاع ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کو ملے اور پھر محکمہ کے ڈائرکٹر جنرل سر جان مارشل نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں مقامات کی طرف طوجہ دی۔ چنانچہ رائے بہادر دیا رام سہنی، ڈئرکٹر ارنسٹ میکے اور محکمہ اثریات کے دیگر احکام کے تحت کھدائی کا کام شروع ہوا۔ تاہم کھدائی کا کام مکمل نہیں ہو سکا۔ وادی سندھ کی تہذیب کی بے نقابی اور تشریح شاید بیسویں صدی کا عظیم ترین عصریاتی واقعہ ہے۔ کیوں کہ اس تہذیب کی وسعت اور معنویت کو 1922 میں موہنجودڑو کی کھدائی سے پہلے سمجھا ہی نہ جاسکا۔ موہنجودڑو کے کھنڈر اور دیگر اہم اشیاء دوکری سے تقریبا نو میل کے فاصلے پر لاڑکانہ کی حدود میں واقع ہے۔ موئن جو دڑو لاڑکانہ سے تقریباََ بیس اور سکھر سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

مزار قائد

مزار قائد سے مراد بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری آرام گاہ ہے، جو پاکستان کے تجارتی دار الخلافہ کراچی کے وسط میں واقع ہے۔ مزار پوری دنیا میں کراچی کی پہچان ہے، جس کی تعمیر 1960ء کے عشرے میں مکمل ہوئی۔

قومی عجائب گھر

عجائب گھر

پاکستان کا قومی عجائب گھر بھی کراچی میں واقع ہے۔ قومی عجائب گھر جو کراچی کے ریڈزون میں واقع کراچی کی پرانی تفریح گاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ اس عجائب گھر کی حفاظت کا ذمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ہر ہے۔ عجائب گھر کے اندر مختلف اشیاء ہیں جن کا تعلق تاریخ پاکستان سے ہے۔

مزید