سپلا

سپلا لیمیٹیڈ (انگریزی: Cipla) ایک بھارتی بین الاقوامی دوا ساز کمپنی ہے جس کا صدر مقام ممبئی، بھارت میں واقع ہے۔ سپلا بنیادی طور پر سانس لینے، دل میں رکاوٹ سے جڑی بیماری، ہڈیوں، وزن پر گرفت اور تناؤ سے متعلق دوائیں تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کے بانی خواجہ عبدالحمید ہیں جب کہ وائی کے حمید اس کے موجودہ صدرنشین ہیں۔[1]

23 اپریل 2019ء کو سپلا نے راجو مِستری کو عالمی عوامی صدر افسر یا گلوبل چیف پیلز آفیسر کے طور پر متعین کیا۔[2]

مالی موقف

مارچ 2021ء کے اختتام تک سپلا کا خالص منافع مارچ 2020ء کی سہ ماہی کے مقابلے 245.95 کروڑ روپے سے بڑھ کر 413.38 کروڑ روپے ہو گیا، جو 68.07% سہ ماہی اضافہ دکھاتا ہے۔ کمپنی کی فروختگی مارچ 2020ء کے 4301.60 کروڑ روپے سے بڑھ کر 4584.88 کروڑ روپے درج ہوئی جو 6.59% اضافے کا اشارہ ہے۔ جہاں مارچ 2020ء کو ختم ہونے والے مکمل مالی سال میں خالص منافع 1546.52 روپے تھا، وہاں مارچ 2021ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں یہ بڑھ کر 2404.87 کروڑ روپے ہو گیا جو 55.50% اضافے کا اشارہ ہے۔[3]

مزید دیکھیے


حوالہ جات