فلائٹ ریکارڈر

سویت MS-61 کاک پٹ صوت ریکارڈ

فلائٹ ریکارڈر کو ’بلیک باکس‘ کہا جاتا ہے۔ ’بلیک باکس‘ کی بناوٹ ایسی ہوتی ہے کہ اسے انتہائی گرمی، سردی یا آگ سے بھی نقصان نہیں ہوتا۔[1]

بلیک باکس جہازوں میں دوران پرواز ہونے والی معلومات اکھٹا کرنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔ ان میں محفوظ ہونے والے ڈیٹا کو کسی واقعے یا حادثے کی صورت میں مسئلے کا تعین کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔[2]

بناوٹ

جہاز کا یہ پرزہ نام کی طرح کالا نہیں ہوتا۔ بلیک باکس کی ساخت جہاز سے بالکل مختلف ہوتی ہے یہ آگ اور شدید دباؤ کو سہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ دو حصوں، ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ڈی ایف ڈی آر) اور کاک پٹ وائس ریکارڈ (سی وی آر) پر مشتمل ہوتا ہے۔

ڈی ایف ڈی آر اور سی وی آر کی مدد سے ماہرین ایک طرح سے پرواز کے دوران ہر گفتگو اور پائلٹس کے ہر اقدام کا ازسر نو جائزہ لیتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے زیادہ سے زیادہ تیکنیکی تفصیلات درکار ہوتی ہیں جو بلیک باکس فراہم کرتا ہے۔

عمل

فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر میں اس پرواز کی تمام تیکنیکی سرگرمیوں کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے۔ یعنی کس موقع پر انجن تھرسٹ کی پوزیشن کیا تھی؟ لینڈنگ گیئر کے استعمال، جہاز کے فلیپس اوپر نیچے کیے جانے تک کی تفصیلات اسی ڈیٹا کا حصہ ہوتی ہیں۔[3]

یہ تمام معلومات کوڈ کی شکل میں موجود ہوتی ہیں جن کو ڈی کوڈ کرنا پڑتا ہے۔

حوالہ جات

  1. "بلیک باکس"
  2. "تاریخ"۔ 2022-01-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-03-24
  3. "پی ڈی ایف" (PDF)