قمر زمان کائرہ
قمر زمان کائرہ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان | |||||||
مدت منصب 18 اپریل 2012 – 16 مارچ 2013 | |||||||
صدر | آصف علی زرداری | ||||||
وزیر اعظم | راجہ پرویز اشرف یوسف رضا گیلانی | ||||||
مدت منصب 14 مارچ 2009 – 9 فروری 2011 | |||||||
| |||||||
وزارت ریاستی و سرحدی امور | |||||||
مدت منصب 31 مارچ 2008 – 9 فروری 2011 | |||||||
صدر | پرویز مشرف آصف علی زرداری | ||||||
وزیر اعظم | یوسف رضا گیلانی | ||||||
| |||||||
گلگت بلتستان کے گورنر | |||||||
مدت منصب 16 ستمبر 2009 – 22 مارچ 2010 | |||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 5 جنوری 1960ء (65 سال) لالہ موسیٰ |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
مذہب | اسلام | ||||||
جماعت | پاکستان پیپلز پارٹی | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | فورمن کرسچین کالج جامعہ پنجاب |
||||||
پیشہ | فلسفی | ||||||
درستی - ترمیم |
قمر زمان کائرہ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ایک سیاست دان ہیں۔ وہ یوسف رضا گیلانی کے دور میں حکومت پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان تھے۔[1][2]
ان کا تعلق گجرات کے ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ایک مقامی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، کائرہ نے میٹرک کیا اور انٹرمیڈیٹ کالج کے امتحانات پاس کر لیے۔
کھاریاں ملٹری ڈسٹرکٹ میں ایف جی کمیونٹی کالج میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد ، کائرہ نے کالج کی تعلیم کو فارمن کرسچن یونیورسٹی منتقل کیا ۔ وہاں انھوں نے فلسفہ کے شعبہ میں داخلہ لیا اور 1983ء میں فارمن کرسچن یونیورسٹی سے فلسفہ میں بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ 1985ء میں، کائرہ نے ڈبل ماسٹر ڈگری کے لیے اپنا مقالہ لکھا اور اس کے بعد فلسفہ سیاست میں ایم اے اور پولیٹیکل سائنس میں ایم اے۔پنجاب یونیورسٹی سے کیا
سیاسی کیریئر
کائرہ پہلی بار 2002ء میں قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے اور 2007ء تک ایوان زیریں کے رکن رہے۔ وہ مسلسل دوسری بار پاکستان کی قومی اسمبلی میں واپس آئے اور پی پی پی، اے این پی، ایم کیو ایم کی مخلوط حکومت میں وزیر بنے۔۔
وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، جنھوں نے گجرات میں اپنے مقامی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ انھیں 31 مارچ 2008 کو وفاقی وزیر برائے امور کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے لیے منتخب کیا گیا اور 14 مارچ 2009 کو وفاقی وزیر اطلاعات کا اضافی عہدہ دیا گیا۔
دیگر عہدوں پر فائز رہے۔
- گلگت بلتستان کے پہلے گورنر
- وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان
- وزیر اطلاعات میڈیا و نشریات
- ممبر قومی اسمبلی 2002-2007
- رکن قومی اسمبلی 2008-2013
- وزیر اعظم کے مشیر 2022 سے تا حال
حوالہ جات
- ↑ Govt. Pakistan۔ "Minister for Information & Broadcasting"۔ Government of Pakistan۔ Ministry of Information and Mass-Media Broadcasting۔ 2013-08-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-10-06
- ↑ ""Kaira gets Information Ministry portfolio""۔ 2013-06-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-08-14