مسجد ادینا
مسجد ادینا اپنے وقت میں برصغیر پاک و ہند کی سب سے بڑی مسجد گردانی جاتی تھی۔ سکندر شاہ نے اسے سلطنت بنگال کے دوران شاہی مسجد کی حیثیت سے تعمیر کیا تھا ، بعد ازان اس کی تدفین بھی اسی مسجد میں ہوئی۔سکندرشاہ الیاس شاہی خاندان کا فرد تھا اور اس نے اپنے لیے "بلند مرتبہ سلطان" اور "خلیفہ آف دی وفادار" جیسے بلند و بالا القابات رکھے ہوئے تھے۔ یہ مسجد سابق شاہی دار الحکومت پانڈوا میں واقع ہے۔ اس مسجد کے وسیع فن تعمیر کا تعلق اموی مسجد کے ہائپو اسٹائل سے ہے ، جسے نئے علاقوں میں اسلام کے تعارف کے دوران استعمال کیا جاتا تھا۔ ان دنوں یہ مسجد زیادہ تر کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ یہ بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب ہندوستانی ریاست مغربی بنگال میں واقع ہے۔
فن تعمیر
انھوں نے مسجد کے فن تعمیر میں بنگالی ، عربی ، فارسی اور بازنطینی طرز تعمیر کو شامل کیا۔ اسے اینٹ اور پتھر کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا۔ ہندی آرکیٹیکچر ڈیزائن کی وجہ سے اس کا نا"م دیوتا بھگ شیو" کے نام سے وقف کیا گیا تھا۔ یہاں ایک ہاتھی کی نقش نگاری بھی موجود ہے جو عام طور پر مسجد کے فن تعمیر میں شامل نہیں ہوتی بلکہ مندر کے فن تعمیر میں دکھائی دیتی ہے۔ سلطان بنگال سکندر شاہ نے مسجد میں عربی رسم الخط میں نقش بھی تعمیر کروائے۔جس کا انداذ دمشق کی عظیم مسجد سے ملتا جلتا ہے۔و2و
جدید دور
انیسویں صدی میں زلزلے سے مسجد کو بہت زیادہ نقصان پہنچا تھا۔ جس کی وجہ سے مسجد کے بہت سے حصے منہدم ہو گئے۔3 دسمبر 1932 ء کو ، شمالی بنگال میں ایک جاگیرداری تحریک کے رہنما جیتو سنتھل نے ، آدینہ مسجد کے کھنڈر میں اپنی آخری لڑائی لڑی تھی۔ سنتھالوں کا ایک بہت بڑا گروہ ، جس نے حال ہی میں ہندو مذہب اختیار کیا تھا نے تاریخی شہر پنڈوا کی طرف مارچ کیا ، ادینہ کے کھنڈر پر قبضہ کیا اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کے لیے ہندوؤں کی عبادت گاہ میں اسے تبدیل کیا۔