مطلب بن عبد مناف

مطلب بن عبد مناف
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 510ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والد عبد مناف بن قصی   ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدہ عاتکہ بنت مرہ   ویکی ڈیٹا پر (P25) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بہن/بھائی

مطَلِّب محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دادا عبد المطلب کے چچا اور ھاشم بن عبد مناف کے بھائی اور عبد مناف کے بیٹے تھے۔ انھوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کو پالا تھا۔ ھاشم بن عبد مناف کی وفات کے بعد حضرت عبد المطلب کی والدہ ان کو اپنے والد کے گھر یثرب (مدینہ) لے گئیں تھیں جہاں ان کی پرورش ہوئی۔ جب حضرت عبد المطلب کچھ بڑے ہوئے تو ان کے چچا مطلب بن عبد مناف ان کو مدینہ سے مکہ واپس لے جانے کے لیے آئے۔ جب انھوں نے اپنے بھتیجے کو دیکھا تو آنسو ان کی آنکھوں سے جاری ہو گئے۔ اپنی والدہ سلمیٰ بنت عمرو کی اجازت کے بعد حضرت عبد المطلب اپنے چچا کے ساتھ مکہ آ گئے۔ مگر کچھ ہی عرصہ بعد مطلب بن عبد مناف کی وفات یمن میں ہو گئی۔[1]

حوالہ جات

  1. سیرت ابن ھشام جلد اول صفحہ 137۔138