مناجات

مناجات دعائیں حمد وندنا آرتی سالم یاسنا

زبانوں کے اختلاف کو الگ رکھ کر اگر ہم تمام مذاہب کی الہامی کتب کا غور و فکر کے ساتھ مطالعہ کریں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مذاہبِ عالم میں جو دعائیں اور حمدیں پڑھی جاتی ہیں ان کے معنی اور مفہوم میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے، چاہے ہم اسے حمد کہیں، ہندوآرتی، بدھ وندنا، یہودی سالم، پارسی یاسنا یہودی و مسیحی افراد اپنی ہر دعا اور حمد کی ابتداءاور آخر میں ”ہلّلُو یاہ“ Hallelujah پکارتے ہیں۔ ”ہلّلُو“ یعنی حمد کرو ”یاہ“ لفظ یہواہ یعنی خدا کا مخفف ہے۔ ہلّلُو یاہ کے لغوی معنی ہیں خدا کی حمد کرو۔ عربی میں اس کا ترجمہ ”الحمدﷲ“ ہوگا۔ اسی طرح ہندی میں بولا جانے والا لفظ ”ہری اُوم“ یا ”ہرے اوم“ کے لغوی معنی بھی الحمدﷲ کے ہیں۔ سنسکرت زبان کے لفظ اوم ` کے لغوی معنی ایسی ہستی اور نور کے ہیں جو کائنات کی وسعتوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ ظاہر ہے یہاں کائنات پر محیط اس ہستی سے مراد ﷲ ہی ہے اور ہری یا ہرے حمد و ثنا کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح ہنود ہر روز صبح جو آرتی (حمد) پڑھتے ہیں ”اوم جے جگدیش ہرے“ اگر اس کا ترجمہ کیا جائے تو سورۃ فاتحہ کی پہلی آیت آپ کے ذہن میں گونجنے لگے گی ”اوم`“ کے معنی ﷲ کے ہیں ”جے“ کہتے ہیں کسی شے کے مالک، رب اور پروردگار کو ”جگدیش“ کا مآخذ جگ ہے جس کے معنی عالم کے ہیں۔ جگدیش کے معنی عالمین اور کائنات کے ہیں اور ”ہرے“ حمد کے ِلیے استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ ”اوم جے جگدیش ہرے“ کا ترجمہ ہوگا ﷲ رب العامین کی حمد کرو یعنی الحمد اﷲ رب العالمین!

قرآن کی حمد

فائل:Doa1.jpg
قرآن کی حمد

الحمدﷲ رب العالمین۔ الرحمن الرحیم۔ مالک یوم الدین۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ اہدنا صراط المستقیم۔ صراط الذین انعمت علیہم۔ غیر المغضوب علیہم ولا الضٰلینO

ترجمہ: حمد اﷲ کے لیے جو عالمین کا رب ہے۔ مہربان رحم کرنے والا۔ یومِ حساب کا مالک۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں۔ تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ ہمیں سیدھی راہ دکھا۔ ان لوگوں کی راہ جس پر تُو نے کرم کیا۔ ان لوگوں کی نہیں جس پر تیرا غضب نازل ہوا اور نہ گمراہوں کی۔

زبور کی سالم

فائل:Doa2.jpg
زبور کی سالم

تلفظ: ہلّلُو اث۔ یہواہ کل گوہِس شبہوئے ہوئے کل ہوامِس کہ جبار، علینوے ہصرائو وآمث یہواہ لائوس ہلّلُویاہ۔

ترجمہ: اے قوموں! سب خدا کی حمد کرو۔ اے اُمتوں! سب اسی کی ستائش کرو، کیونکہ وہ ہم پر مہربان (اور رحم کرنے والا) ہے اور اسی کی ذات ابدی ہے۔ خدا کی حمد کرو۔ (ہلّلُو یاہ)۔(زبور۔ 117)

انجیل کی مناجات

فائل:Doa3.jpg
انجیل کی مناجات

allhlouia: h swthria kai h doxa kai h dunamiV tou qeou hmwn,oti alhqinai kai dikaiai ai kriseiV autou:۔۔۔۔۔۔allhlouia, oti ebasileusen kurioV o qeoV [hmwn] o pantokratwr. cairwmen kai agalliwmen, kai dwswmen thn doxan autw

تلفظ: ہلّلُو یاہ۔ یاو سوتریا کائے یا دوکیسا کائے یا دُو نامس تُو تھیوس یمون اوتی ایثنائی کائے دکائیا اے کراسیس اوتو ہلّلُو یاہ۔ اوتی اِباسلیوسین کوریس اوتھیوس (یمون) او پینٹو کریٹر خائے رومین کائے اجا ہلّلُو مین، کائے دو سو مین تین دو کیسان اوتو

ترجمہ: اﷲ کی حمد کرو (ہلّلُو یاہ)! نجات اور جلال اور قدرت ہمارے خدا ہی کی ہیں۔ کیونکہ اس کا انصاف راست اور برحق ہے اﷲ کی حمد کرو (ہلّلُو یاہ)! کیونکہ خدا ہمارا خدا قادر بادشاہی کرتا ہے۔ آؤ ہم خوشی منائیں اور شادما نی کریں اور اسی کی حمد و ثناءکریں۔(مکاشفہ۔ باب 19:1-7 بحوالہ بائبل نیو ورلڈ بائبل ٹرانسلیشن کمیٹی 1970)

زرتشت کی یاسنا

فائل:Doa4.jpg
زتشت کی یاسنا

تلفظ: ستوتو گارو واہمنگ اہورائی مزدائی اشائچا واہشتائی دادم مہیچا شماہے چہ اچہ اوائد یمہی وہو شتہرم توئی مزدا اہورا اپیما وسپا یاوے ہشتھرستو نے ناوا ناری وائے اُبویو انگھو ہاتم ہُدا ستیما

ترجمہ: حمد و ثنائے مدح خدا (اہور مزدا) کے لیے جو بہتر راہ دکھانے والا ہے۔ ہماری خدمات ہماری نسبت ہمارا اقرار تیرے لیے ہے۔ اور تیری اچھی سلطنت میں اے خدا (اہورمزدا) ہمیں ہمیشہ کے لیے داخل کر دے۔ تُو ہی ہمارا حقیقی بادشاہ ہے۔ ہمارا ہر مرد اور ہر عورت تیری ہی عبادت (اطاعت) کرتا ہے کیونکہ تُو بہت مہربان ہے تمام عالمین کے لیے۔ (یاسنا۔ 41۔ ترجمہ ایل ایچ ملنر 1898ئ)

گوتم بدھ کی وندنا

فائل:Doa5.jpg
گوتم بدھ کی وندنا

تلفظ: اِتی پی سو بھاگوا اہرم سماسم بدھو وجاسرنا سمپانو سُگاتو لوکا وِدُو انو تارّو پورسا دھام سارتھی ستّھا دیوا مانو سنم بدھا بھاگواتی

ترجمہ: تُو یقینا اکیلا معبود ہے، واحد قدّوس ہے۔ جو بخشتا ہے بصیرت، ہدایت (طرزِعمل)، تطہیر اور عالمین کے علوم۔ انسانوں کا حاکم جس کا کوئی ہم سر نہیں۔ فرشتوں اور انسانوں کا معلّم اور بصیر اور معبود۔ (مہاپریتا۔ دھجکا سُتا۔ 88)

اوم جے جگدیش ہرے

فائل:Doa6.jpg
اوم جے جگدیش ہرے

اوم جے جگدیش ہرے، سوامی جے جگدیش ہرے بھگت جنوں کے سنکٹ، چھن میں دور کرے اوم جے جگدیش ہرے

جودھیا وے پھل پاوے، دکھ ونشے من کا سکھ سمپتی گھر آوے، کشٹ مٹے تن کا اوم جے جگدیش ہرے

مات پتا تم میرے، شرن گہوں میں کس کی تم بن اور نہ دوجا، آس کروں میں جس کی اوم جے جگدیش ہرے

تم پورم پرماتما، تم انتریامی پار برہم پرمیشور، تم سب کے سوامی اوم جے جگدیش ہرے

تم کرونا کے ساگر، تم پالن کرتا میں مورکھ کھل کھامی، کرپا کرو بھرتا اوم جے جگدیش ہرے

تم ہو ایک اگوچر، سب کے پران پتی کس بدھ ملوں گوسائیں، تم کو میں کمتی اوم جے جگدیش ہرے

دین بندھو دکھ ہرتا، ٹھاکر تم میرے اپنے ہاتھ اٹھاؤ، دوار پڑا تیرے اوم جے جگدیش ہرے

وشے وکار مٹاؤ، پاپ ہرو دیوا شردھا بھگتی بڑھاؤ، سنتن کی سیوا اوم جے جگدیش ہرے

اوم جے جگدیش ہرے کا اردو ترجم

اللہ رب العالمین کی حمد کرو مالک رب العالمین کی حمد کرو اپنے بندوں کی مشکلیں جو پل میں دور کرے اللہ رب العالمین کی حمد کرو

جو تفکرکرے پھل پائے دل کا دکھ ہٹے سکھ کامیابی گھر آئے جسم کی تکلیف مٹے اللہ رب العالمین کی حمد کرو

تم ہی میرے ماں باپ ہو میں کس کی پناہ میں آوں تیرے سوا کوئی نہیں ہے جس سے آس لگاؤں اللہ رب العالمین کی حمد کرو

تو ہی حاضر و ناظر ہے تو ہی قادر مطلق ہستئ کامل خداوند تعالٰی تو ہی سب کا مالک اللہ رب العالمین کی حمد کرو

تم رحمت کے سمندر تم ہی پالنہار میں ناداں گنہگار رحم کرو پروردگار اللہ رب العالمین کی حمد کرو

تم نظر نہ آکربھی سب کی روح میں بسے کس طرح ملوں اے بزرگ و برتر تم سے میں ناسمجھ اللہ رب العالمین کی حمد کرو

بے کسوں کے مقرب دکھ مٹانے والے نگہباں تم میرے اپنے ہاتھ اٹھاؤ در پر پڑا ہوں تیرے اللہ رب العالمین کی حمد کرو

ظاہری حواس، برائیوں اور گناہ سے آزاد کر اے نورخدا یقین کامل اور عشق حقیقی بڑھا تاکہ اولیااللہ کی خدمت کروں اللہ رب العالمین کی حمد کرو

گائتری منتر

فائل:Doa7.jpg
گائتری منتر

اوم بھور بھوہ سوہ

تت سویتر ورینئم

بھرگو دیوسیہ دھی مہی

دھیو یونہ پرچودیات

گائتری منتر کا ترجمہ

اے خدا جو کائنات کو زندگی بخشتا ہے ہمارے ساتھ ہے

تو نور ہے عبادت کے لائق

اے پاک خداوند ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں

تو ہی ہمارا رہبر ہے ہمیں ہدایت فرما

گیتا گیت

فائل:Doa8.jpg
گیتا گیت

یدا یدا ہی دھرمسیہ

گلانر بھوتی بھارتا

ابھیوتھانم ادھرمسیہ

تدا تمانم سرجامیہم

پرتنانائے سادھونہ

وناشائے چہ دشتکرتا

دھرم سمستھا پنارتھائے

سمبھوامی یگے یگے

حوالہ : بھگوت گیتا باب 4 منتر 7 اور 8

گیتا گیت کا ترجمہ

جب جب بھی دین

بگڑتا ہے اے ابن ہند

بڑہتی جاتی ہے بے دینی

تو پھر میں (خدا کا بھیجا ہوا) جنم لیتا ہوں

تاکہ بچا سکوں نیکوکاروں کو

ختم کرسکوں دشمنوں کو

دین کی بنیاد کو دوبارہ اٹھانے

میں (خدا کا بھیجا ہوا) پیدا ہوتا ہوں ہر دور میں

راگھو پتی راگھو

راگھو پتی راگھو راجا رام

پتت پاون سیتارام

ایشور اللہ تیرو نام

سب کو سنمتی دے بھگوان

راگھو پتی راگھو کا ترجمہ

اگر گائتری منتر جسے ہندوئوں کی مقدس کتاب ”وید“ کا نچوڑ کہا جاتا ہے، پارسیوں کی مقدس گاتھائیں یاسنا، بدھسٹ بھکشو کی پڑھی جانی والی وندنا، یہودیوں کی زبور اور عیسائیوں کی مناجات کا ترجمہ کیا جائے تو ہم اس میں خدائے واحد کی حمد و ثنا، مدح سرائی اور دعائوں کو ہی پائیں گے۔ اﷲتعالیٰ فرماتے ہیں،

ترجمہ: ”ہم نے تم کو ایک مرد و عورت سے پیدا کیا اور تمھاری پہچان کے لیے خاندان اور قبیلے بنائے۔ اور تم میں سے بہتر تو وہی ہے جو تقویٰ اختیار کرے“۔(سورۃ الحجرات 93)
ترجمہ: ”اور تمھاری زبان اور رنگت میں فرق بھی اﷲتعالیٰ کی ایک نشانی ہے“۔ (سورۃ روم۔ 22)

حوالہ جات