پرشورام تریمبک کلکرنی (1660ء – 1718ء) جو پرشورام پنت پرتی ندھی کے نام سے معروف ہیں، مرہٹہ سلطنت کے ایک پردھان اور سردار تھے۔ چھترپتی راجا رام اول اور تارابائی کے دور حکومت میں پرشورام سلطنت کے نمائندہ کے منصب پر فائز رہے۔ ستائیس سالہ جنگ میں ان کا تعاون اور کردار انتہائی اہم خیال کیا جاتا ہے۔ نیز پرشورام کلکرنی مہاراشٹر کی نوابی ریاستوں وشال گڑھ اور اوندھ کے بانی بھی ہیں۔
حوالہ جات
‘Satarchya Pratinidhi Gharanyacha Itihas’ (Marathi) by Anant Narayan Bhagwat
‘Marathi Riyasat Volume II’ (Marathi) by Govind Sakharam Sardesai