پیرن سلسلہ کوہ
پیرن سلسلہ کوہ | |
---|---|
بلندی | 2,914.3 میٹر (9,561 فٹ) |
کوہ پیرن ( بلغاری: Пирин) جنوب مغربی بلغاریہ میں ایک پہاڑی سلسلہ ہے۔ بلند ترین چوٹی فہرین (Fehren) کی اونچائی 2,915 میٹر ہے۔ یہ سلسلہ شمال مغرب اور جنوب مشرق میں تقریباً 40 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس کی چوڑائی 25 کلومیٹر ہے۔ اس کا زیادہ تر حصہ پیرن نیشنل پارک کے اندر محفوظ ہے۔ پہاڑ کا نام سب سے اونچے سلاوی دیوتاؤں، گرج اور بجلی کے دیوتا، پیرن کے نام پر رکھا گیا ہے۔[1][2]
کوہ پرین کی 33 چوٹیاں ہیں اور ان چوٹیوں میں سب سے اونچی فھرین ہے۔ برف پگھلنے کے بعد برفانی وادیوں میں جھیلیں بنتی ہیں۔ پہاڑ بلغاریہ کی بلند ترین برفانی جھیل، بولیگن جھیل (2710 میٹر) پر مشتمل ہے۔
حوالہ جات
- ↑ Encyclopaedia Bulgaria 1986، صفحہ 228
- ↑ Donchev اور Karakashev 2004، صفحہ 127