بھارت میں عام تعطیلات
بھارت ایک وسیع ملک ہے۔ یہاں پر مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور ان کے مذہبی رسم و رواج اور روایات کی بنیاد پر لوگ عید تہوار مناتے ہیں اور ان کی تعطیلات الگ الگ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سطح پر عام تعطیلات بھی طے شدہ ہیں جنھیں مشترکہ طور پر منایا جاتا ہے۔ قومی سطح پر تین عام تعطیلات ہیں:
تاریخ | اردو نام | بہ یاد |
---|---|---|
26 جنوری | یوم جموریہ بھارت | دستور ہند کا نفاذ[1] (1950) |
15 اگست | یوم آزادی بھارت | برطانوی راج سے آزادی ملی (1947) |
2 اکتوبر | گاندھی جیانتی | مہاتما گاندھی کا یومِ پیدائش |
بھارت کی ریاستوں میں علاقائی سطح پر کئی تہوار منائے جاتے ہیں جن کی بنیاد مختلف عقائد اور لسانی گروہوں پر ہے۔ معروف تہواروں میں سکھ تہوار بھی شامل ہیں، مثلاً گرو نانک جینتی، ہندو تہوار مکر سنکرانتی، مہاشیو راتری، دیوالی، گنیش چترتھی، ہولی، ناواراتری/دسہرا، اسلامی عیدین عید الفطر، عید الاضحیٰ، میلاد النبی اور مسیحی تہوار کرسمس اور گُڈ فرائڈے اہم ہیں۔
تعلیمی اداروں میں منائی جانے والی تعطیلات
بھارت میں مرکزی اور ریاستی حکومتی فرمانوں کے مطابق، تحتانوی، وسطانوی اور فوقانوی مدارس میں (خواہ وہ کسی بھی ذریعہ تعلیم (میڈیم) سے ہوں) اہم اور ضروری تعطیلات کو لازم کر دیا گیا ہے۔ اور یہ ہدایات بھی ہیں کہ انھیں اجلاس کے طور پر منایا جائے۔ لہذا مدارس میں مندرجہ ذیل کی تعطیلات لازمی ہیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ طلبہ میں قومی یکجہتی اور رواداری بیدار ہوگی۔ اور مذہبی، لسانی، سماجی ہم آہنگی پیدا ہوگی۔
- یوم آزادی
- یوم جمہوریہ
- گاندھی جیانتی
- یوم اطفال - جواہر لعل نہرو کی یوم پیدائش کے موقع پر۔
- یوم تعلیم بھارت - مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر۔
- یوم اساتذہ بھارت - سروے پلی رادھا کرشنن کی یوم پیدائش کے موقع پر۔
قومی تعطیلات
قومی تعطیلات کو ملک بھر میں منایا جاتا ہے۔ بھارت کے تین قومی تعطیلات:
تاریخ | نام تعطیل | موقع |
---|---|---|
26 - جنوری | یوم جمہوریہ | دستور ہند کی عمل آوری کے موقع پر۔[2] (1950) |
15 - اگست | یوم آزادی | برٹش راج سے آزادی پانے کے موقع پر (1947) |
2 اکتوبر | گاندھی جیانتی | مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش سالگرہ |
ہندو تعطیلات
ہندو دھرم کے پیروکار، سال بھر مختلف تہوار مناتے رہتے ہیں۔ ان کے تہوار مذہبی یا دیومالائی کہانیوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ چند تہوار موسم کی بنیاد پر بھی ہوتے ہیں۔
ذیل کے جدول میں چند تہواروں کی فہرست:-
تعطیل | یہاں پر منائی جاتی ہے | ||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
بھوگی / لوہری | آندھرا پردیش، تامل ناڈو، مہاراشٹر بھوگی اور پنجاب میں لوہری کے نام سے مناتے ہیں۔ | ||||||||||||
مکر سنکرانتی / پونگل / ماگھی / ماگھ بیہو | انڈمان & نکوبار، اروناچل پردیش، اسام (ماگھ بیہو)، گجرات (اتراین)، کرناٹک، اوڈیشہ، اترپردیش، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، بہار، مغربی بنگال (مکرا سنکرانتی) پونڈی چیری، تامل ناڈو (پونگل)، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش (ماگھی)، راجستھان (مکر سنکرانتی | ||||||||||||
ترو والو وار ڈے | پونڈی چیری، تامل ناڈو | ||||||||||||
اژاور تیرونال (یوم کسان) |
تامل ناڈو | ||||||||||||
وسنت پنچمی (سرسواتی پوجا) | اوڈیشہ، تریپورا، مغربی بنگال، بہار، اترپردیش، مہاراشٹر | ||||||||||||
رتھا سپتمی | مہاراشٹر، گوا، آندھرا پردیش، کرناٹک | ||||||||||||
مہاشیو راتری | آندھرا پردیش، آسام، چنڈی گڑھ، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جمو & کشمیر، کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، اوڈیشہ، راجستھان، اترا کھنڈ، اترپردیش، تامل ناڈو، مغربی بنگال۔ | ||||||||||||
ہولی (ڈول) | تمام ریاستیں، سوائے، کیرالا، ناگالینڈ، میزورم، گوا، پونڈی چیری، تامل ناڈو۔ | ||||||||||||
گڑی پاڑوا/اگادی/پوتھانڈو | مہاراشٹر، گوا، آندھرا پردیش، کرناٹک، پونڈی چیری، تامل ناڈو۔ | ||||||||||||
رام نوامی | مہاراشٹر، کرناٹک، کیرالا، آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جمو & کشمیر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، ترا کھنڈ، اترپردیش، مغربی بنگال | ||||||||||||
ہنومان جیانتی | مہاراشٹر، اوڈیشہ، کرناٹک، اترپردیش اور آندھرا پردیش | ||||||||||||
اکشیہ تریتییہ/مہرشی پراشو راما جیانتی | مہاراشٹر، گوا، آندھرا پردعش، کرناٹک، کیرالا، تامل ناڈو، اترپردیش | ||||||||||||
رتھ جاترا | اڈیشہ، گجرات | ||||||||||||
ناگ پنچمی یا گوگا-نوامی | تمام ریاستیں سوائے گوا کے | ||||||||||||
رکشا بندھن (راکھی پورنیما) | آندھرا پردیش، گجرات، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، اترا کھنڈ، اترپردیش، جھار کھنڈ، بہار، ہریانہ، اڈیشہ، پنجاب مھاراشٹر۔ | ||||||||||||
جنم اشٹمی | کیرالا، آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جمو & کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تامل ناڈو، اترا کھنڈ، اترپردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال۔ | ||||||||||||
گنیش چترتھی | آندھرا پردیش، گوا، گجرات، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، پونڈی چیری، تامل ناڈو، کرناٹک، راجستھان۔ | ||||||||||||
اونم | کیرالا، پونڈی چیری | ||||||||||||
راجا پربا | اوڈیشہ | ||||||||||||
مہالیا | کرناٹک، مغربی بنگال، آسام اوڈیشہ | ||||||||||||
دسہرہ (درگا پوجا) | تمام ریاستیں تعطیل 2 دن کی، آندھرا پردیش، بہار، کیرالا، ناگالینڈ، سکم، تامل ناڈو، مہاراشٹر اور اترپردیش تعطیل 3 دن کی، اڈیشہ، آسام، مدھیہ پردیش، میگھالایا، تامل ناڈو اور تریپورا۔ تعطیل 6 دن کی، مغربی بنگال 11 ویں تاریخ، بھشانی اتسو، اوڈیشہ | ||||||||||||
کمارا پورنیما (کوجاگری پورنما) | مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان، اترپردیش، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال | ||||||||||||
دیوالی (کالی پوجا، دیپاولی) | تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے آسام، مغربی بنگال، کرناٹک، اوڈیشہ، میں 2 دن کا مشاہدہ، گرجار، مدھیہ پردیش، راجستھا، اترا کھنڈ اور اترپردیش میں 5 دن کا مشاہدہ مہاراشٹر میں 6 دن کا مشاہدہ
| ||||||||||||
دیووتھن ایکادشی | اترا کھنڈ، بہار، راجستھان کے تھوڑے علاقے اور مدھیہ پردیش | ||||||||||||
ہارتالیکا تیج | مہاراشٹر، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، اترپردیش | ||||||||||||
جگت دھاتری پوجا | مغربی بنگال | ||||||||||||
وشوا کرما پوجا | اڈیشہ، مغربی بنگال | ||||||||||||
نواکھلی | اڈیشہ | ||||||||||||
چھٹ | بہار، جھارکھنڈ، اترپردیش | ||||||||||||
باتوکما | تلنگانہ | ||||||||||||
بونالو | تلنگانہ |
اسلامی تعطیلات
تعطیل | مشاہدہ |
---|---|
عاشورہ 10 محرم۔ حضرت امام حسین کی شہادت |
تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے۔ |
عید میلاد النبی حضرت محمد کی ولادت |
تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے |
حضرت علی بن ابی طالب کی ولادت 13 رجب |
اترپردیش اور بہار |
شب برات | جمو اور کشمیر، ہریانہ، دہلی، اترپردیش، اترا کھنڈ، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال، آسام، تریپورا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، گجرات، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، کرناٹک، تامل ناڈو۔ |
جمعۃ الوداء | جمو & کشمیر، اترپردیش، آندھرا پردیش |
عید الفطر | تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے |
عیدالاضحی | تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے |
مسیحی تعطیلات
تاریخ | تعطیل | مشاہدہ |
---|---|---|
-- | گڈ فرائی ڈے | تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے سوائے چھتیس گڑھ |
-- | ایسٹر | تمام ریاستیں، سوائے چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانا، ہماچل پردیش، جمو & کشمیر، پنجاب، راجستھان اور تریپورا۔ |
3 جولائی | یومِ فرانسس زیویر | کیرلا |
8 ستمبرا | یومِ مقدسہ مریم | تامل ناڈو، گوا، کیرلا، کرناٹک |
3 دسمبر | یومِ فرانسس زیویر | گوا |
25 دشمبر | عید ولادت مسیح یوم | تمام ریاستیں اور وفاقی علاقے |
سِکھ تعطیلات
سکھ پیروکار کئی تعطیلات گرو پورب کی شکل میں مشاہدہ کرتے ہیں، جو ان کے گروؤں کی یوم پیدایش ہوتی ہیں۔
تعطیل | مشاہدہ |
---|---|
گرو گووند سنگھ جی گرو پورب | چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، پنجاب |
گرو ارجن دیو جی کی شہادت | پنجاب |
بیساکھی | انڈامان & نکوبار، آسام، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہماچل پردیش، جموں & کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، اترا کھنڈ، اترپردیش، مغربی بنگال۔ |
گرو نانک گرو پورب | انڈامان & نکوبار، آسام، چنڈی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہماچل پردیش، جموں & کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، اترا کھنڈ، اترپردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ، میزورم، اروناچل پردیش اور جھار کھنڈ۔ |
بُدھ دھرم کی تعطیلات
تعطیل | مشاہدہ |
---|---|
لوسر | سکم، لداق |
بُدھ پورنیما | انڈامان & نکوبار، اروناچل پردیش، تریپورا، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، ہماچل پردیش، جموں & کشمیر، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میزورم، اترا کھنڈ، اترپردیش، مغربی بنگال۔ |
جین تعطیلات
تعطیل | یہاں منائی جاتی ہے |
---|---|
مہاویر جیانتی | انڈامان نکوبار، بہار، چندیگڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، راجستھان، تامل ناڈو، اترا کھنڈ، اترپردیش۔ |
دیگر مذاہب اور گروہ
پارسی یا زرتشتیت کے تعطیلات
پارسی دھرم کی تقویم شاہنشاہی کیلنڈر ہے، یہ بالکل ایرانیوں کے قادمی تقویم کی مانند ہے۔ ان کے تہوار میں نوروز اہم ہے، جو سال نو کا تہوار ہے۔
تعطیل | مشاہدہ |
---|---|
نوروز (پارسی نیا سال) |
گجرات، مہاراشٹر، پونڈی چیری، پنجاب |
حکومتی دفاتر میں تعطیلات
مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہر سال فہرست تعطیلات جاری اور شایع کرتی ہیں جن کو متعلقہ محکمات اور اداروں میں عمل آوری ہوتی ہے۔[3] یہ فہرست دو حصوں میں ہوتی ہے۔
- گیزیٹیڈ تعطیلات - (Annexure I)
- رسٹریکٹیڈ تعطیلات - (Annexure II)
ان کے علاوہ علاقائی انتظامیہ کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ علاقائی سطح پر تعطیلات کا اعلان کریں، جن کو لوکل ہولیڈیز کہا جاتا ہے۔
مرکزی حکومت
بھارت کی مرکزی حکومت کے متعلقہ محکمات فرمانوں کے مطابق حسب ذیل تعطیلات ہیں۔ جو مرکزی محکمی اداروں میں مشاہد ہیں۔ اس فہرست کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، انیگژر 1 Annexure I & انیگژر 2 Annexure II.[3]
Annexure I
اس کو گیزیٹیڈ تعطیلات بھی کہا جاتا ہے، جن میں طئے شدہ تعطیلات ہیں۔[3] اس فہرست میں دو حصہ ہیں:
- حصہ 2
- حصہ 1۔3
پیرا 2
اس فہرست میں وہ تعطیلات ہوتے ہیں جن کو ملک بھر میں ضروری مانا جاتا ہے۔[3] These holidays are:
- یوم جمہوریہ
- یوم آزادی
- گاندھی جیانتی
- مہاویر جیانتی
- بُدھ پورنیما
- کرسمس ڈے
- دسہرا
- دیوالی (دیپاولی)
- گُڈ فرائڈے
- گرونانک جیانتی
- عید الفطر
- عید الاضحیٰ (بقر عید / بکرد)
- محرم
- میلاد النبی (عید میلاد)
پیرا 3.1
مذکورہ بالیٰ پیرا 2 کے ضروری 14 تعطیلات کے علاوہ، مرکزی حکومت ایمپلائیز ویلفیر کوآرڈینیشن کمیٹیاں جو ریاستی دار الخلافہ میں ہیں، متعلقہ وزارتی محکمات کی اجازہ سے ذیل کی تعطیلات مشاہدہ کرتی ہیں۔[3]
- دسہرا کے لیے مزید ایک اور دن چھٹی
- ہولی
- جنم اشٹمی
- رام نوامی
- مہا شیو راتری
- گنیش چترتھی / ونایک چترتھی
- مکارا سنکرانتی
- اونم
- شری پنچمی / بسنت پنچمی
- ویشو / وایشاکھادی / بھاگ بیہو / ماشاڈی اُگادی / چیترا / سکلاڈی / چیٹی چاند / گڑی پاڑوا / نوروز
Annexure II
انیگژر 2 کو رسٹرکٹیڈ تعطیلات بھی کہا جاتا ہے جو آپشنل ہوتے ہیں۔ ہر ملازم کو اختیار ہوتا ہے کہ ان میں سے کسی دو تعطیلات کو چھٹی لیں۔ .[3]
مرکزی حکومتی ادارے
مرکزی حکومتی ادارے جن میں صنعتی، تجارتی بھی شامل ہیں، 16 دن کے سرکاری تعطیلات کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ان تعطیلات میں تین قومی تعطیلات یوم جمہریہ، یوم آزادی اور گاندھی جیانتی ضروری تعطیلات شامل ہیں۔ دیگر تعطیلات کو ذمہ دار ادارے اپنے حساب سے عمل آوری میں لاتے ہیں جن کو پیرا 2۔3 میں بتایا گیا ہے۔[3]
وفاقی اختیاری انتظامیہ
وفاقی اختیاری انتظامیہ اس تعطیلاتی فہرست کو تیار کرنے میں خود مختار ہوتا ہے، مگر مرکزی وزارت داخلہ کے ہدایات کے ماتحت عمل آوری ہوتی ہے۔ یہ ادارے بھی 16 تعطیلات مشاہدہ کرتے ہیں جن میں تین قومی تعطیلات عام طور پر اہم ہوتے ہیں۔[3]
بھارتی بیرونی مشنز
بھارت کے بیرونی مشن کے دفاتر میں 11 دن کے سرکاری تعطیلات ہوتے ہیں۔ جن میں قومی تین تعطیلات کے علاوہ دیوالی، میلاد النبی، مہاویر جیانتی، عید الفطر، دسہرا، گرونانک جیانتی، کرسمس شامل ہیں۔[3]
بینک
بینکس میں ذیل کے تعطیلات مروج ہیں۔[3]
- بینک تعطیل
- گاندھی جیانتی
- مہاویر جیانتی
- مہاراج اگراسین جیانتی
- کاشی رام یوم وفات
- دسہرا (مہا نوامی)
- دسہرا (ویجایا دسامی )
- دیپاولی
- دیواپلی (گووردھن پوجا)
- بھائی دُج / چترگپت جیانتی
- عید الاضحی (بقرعید / بکرد)
- گرو نانک جیانتی / کارتیک پورنیما
- ڈاکٹر امبیڈکر نیروان دیوس (یوم وفات)
- محرم
- کرسمس
پابند تعطیلات
- یوم سال نو
- گرو گووند سنگھ جی گروپورب
- مکرا سنکرانتی
- بسنت پنچمی
- گرو رویداس جیانتی
- چہلم
- ہولی
- ایستر سنیچر
- ایستار پیر
- بیساکھی
- جنم اشٹمی
- وشواکرما پوجا
- عید الفطر
- اننت چتوردسی
- دسہرہ (مہا اشٹمی)
- مہرشی بالمیکی جینتی
- دیپاولی (نرک چاتردسی)
- عید الاضحیٰ (بقر عید)
- گرو تیج بہادر شہید دیوس
- محرم
- کرسمس
مزید دیکھیے
- ہندو تہواروں کی فہرست
حوالہ جات
- ↑ "Introduction to Constitution of India"۔ Ministry of Law and Justice of India۔ 29 جولائی 2008۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-14
- ↑ "Introduction to Constitution of India"۔ Ministry of Law and Justice of India۔ 29 جولائی 2008۔ 2019-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2008-10-14
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ Holidays to be observed in central government offices during the year[مردہ ربط] Note the number given increments annually and old versions may not be available beyond one or two years previous
ویکی ذخائر پر بھارت میں عام تعطیلات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |