بیت عنیاہ کی مریم کا ذکر نئے عہد نامے کی انجیلوں (یوحنا اور لوقا) میں پایا جاتا ہے۔ انجیلوں میں مذکور ہے کہ وہ بیت عنیاہ میں اپنے بھائی لعزر اور بہن مرتھا کے ہمراہ رہتی تھی۔ اس کو اور مریم مگدلینی کو پہلے پہل ایک ہی سمجھا گیا مگر علما نے اس بات کی تردید کی اور کہا کہ یہ دونوں الگ شخصیات ہیں۔ وہ اپنے بھائی لعزر کے مردوں میں سے جی اٹھنے کی عینی شاہد تھی۔