ترشنا سے پہلے کے جو سات مدارج ہیں وہ دوسرے درجے (سنسکار کے بعد، موجودہ زندگی سے ہی متعلق ہیں لیکن پچھلی زندگی کے اعمال سے متعین ہو چکے ہیں۔ اب ترشنا (خواہش یا حرض) کے درجے سے موجودہ زندگی کے وہ کرم (عمل) شروع ہوتے ہیں جو انسان کی موجودہ اور اگلی زندگی پر موثر ہوں گے۔ موجودہ زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسی لیے خواہش کو دکھ کے سلسلہ کی بنیاد قرار دیا گیا ہے۔