خلائی دوڑ
خلائی دوڑ (انگریزی: Space Race) ریاستہائے متحدہ امریکا اور سوویت اتحاد کے درمیان 1957ء سے 1975ء تک جاری رہنے والا ایک بے ضابطہ مقابلہ تھا۔ اس میں دونوں ممالک کی جانب سے مصنوعی سیارچوں، انسان بردار خلائی پروازوں اور چاند پر اترنے جیسی کوششوں کے ذریعے کرۂ ارض سے باہر خلاؤں کی وسعت جھانکنے کی کوششیں کی گئیں۔ یہ اصطلاح دراصل اسلحہ کی دوڑ (انگریزی: Arms Race) سے مماثلت رکھتی ہے۔
اس دوڑ کی بنیادیں ابتدائی راکٹ ٹیکنالوجی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد بین الاقوامی تناؤ میں اضافے سے پیوستہ ہیں۔ حقیقتاً خلائی دوڑ کا آغاز 4 اکتوبر 1957ء کو سوویت اتحاد کی جانب سے اسپتنک 1 (Sputnik 1) کو خلا میں بھیجنے سے ہوا۔ سرد جنگ کے دوران یہ دوڑ سوویت اتحاد اور امریکا کے درمیان ثقافتی، تکنیکی اور نظریاتی کشمکش کا اہم حصہ بن گئی۔ اس تنازع میں خلائی ٹیکنالوجی دونوں کے لیے خصوصی و اہم میدان رہی، جس کی وجہ دونوں کی ممکنہ عسکری خواہشات اور نفسیاتی برتری حاصل کرنے کی کوششیں تھیں۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
| |||||||
1940 کی دہائی |
| ||||||
1950 کی دہائی |
| ||||||
1960 کی دہائی |
| ||||||
1970 کی دہائی |
| ||||||
1980 کی دہائی |
| ||||||
1990 کی دہائی |
| ||||||
جمے تنازعے |
| ||||||
خارجہ پالیسی |
| ||||||
نظریات |
| ||||||
تنظیمیں | |||||||
پراپوگنڈا |
| ||||||
دوڑیں |
| ||||||
تاریخ دان |
| ||||||
مذید دیکھیں |
| ||||||
|