لوک فن
لوک فن (انگریزی: Folk art) سے مراد لوک کہانی کے پس منظر میں بنائے جانے والا تمام طرح کا بصری فن پارہ ہے۔ اسے کئی طرح سے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ مگر یہ سجاوٹی فن سے قدرے مختلف ہے اور لوک سے کسی نا کسی طرح مشابہت رکھتا ہے۔ لوک فن کے ماہرین روایتی طور پر کسی خاص علاقہ یا قبیلہ کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں جبکہ فنون لطیفہ کے ماہرین ثقافتی روایت کے پروردہ ہوتے ہیں۔ لوک فن اور غیر روایتی[1] فن کبھی کبھار ایک دوسرے کے لیے استعمال ہوتے ہیں مگر روایتی سماج میں جہاں قبائلی فن اب بھی لوگوں کی پسند ہے، وہاں غیر روایتی فن ہی مستعمل ہے۔
لوک فن کی خصوصیات
لوک فن کے فن پارے مادی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ انھیں چھوا، توڑا اور محسوس کیا جا سکتا ہے۔ انھیں بار بار استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ کسی موجود شے میں تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کر کے اسے خوبصورت بنانا ہی فنی کام کہلاتا ہے اور یہی لوک فن ہے۔ اس کی سطح کو نقش و نگار سے مزین کرنا، اسی چمک میں اضافہ کرنا اور پہلے سے موجود کسی فنی شے کو مزید نکھارنا لوک فن کی خصوصیات میں شامل ہے۔[2] چونکہ لوک فن میں کئی خصوصیات ہوتی ہیں اسی لیے یہ کسی دوسرے تمام مادی ثقافت سے باکل مختلف ہوتے ہیں۔
مادے، انواع اور دستکاری
لوک فن مختلف حجم، شکل اور نوع کے ہوتے ہیں۔ ان میں استعمال ہونے والے مادے علاقائی طور پر جانے پہچانے ہوتے ہیں۔ درج ذیل کئی قسم کے روز مرہ میں استعمال ہونے لوک فن کی اقسام ہیں۔[3]
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- ↑ (Wertkin 2004، صفحہ xxxiv-xxxvi)
- ↑ (Wertkin 2004، صفحہ xxx)
- ↑ (Roberts 1972، صفحہ 240 ff)
بیرونی روابط
ویکی ذخائر پر لوک فن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
ویکی اقتباس میں لوک فن سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- CIOFF: International Council of Organizations of Folklore Festivals and Folk Arts
- Pennsylvania Folklore: Woven Together TV Program on textile arts
- Collection: "Folk, Self-Taught, Amateur, and Visionary Art"آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ exchange.umma.umich.edu (Error: unknown archive URL) at the University of Michigan Museum of Art