یوسف پٹھان

یوسف پٹھان
ذاتی معلومات
مکمل نامیوسف خان پٹھان
پیدائش (1982-11-17) 17 نومبر 1982 (عمر 42 برس)
وڈودرا، گجرات (بھارت)
قد1.85 میٹر (6 فٹ 1 انچ)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
تعلقاتعرفان پٹھان (بھائی)
آفرین خان (بیوی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 172)10 جون 2008  بمقابلہ  پاکستان
آخری ایک روزہ18 مارچ 2012  بمقابلہ  پاکستان
ایک روزہ شرٹ نمبر.28
پہلا ٹی20 (کیپ 18)24 ستمبر 2007  بمقابلہ  پاکستان
آخری ٹی2030 مارچ 2012  بمقابلہ  جنوبی افریقہ
ٹی20 شرٹ نمبر.28
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2001/02–تاحالبڑودہ
2008–2010راجستھان رائلز (اسکواڈ نمبر. 28)
2011–2017کولکتہ نائٹ رائیڈرز (اسکواڈ نمبر. 24)
2018-تاحالسن رائزرز حیدرآباد (اسکواڈ نمبر. 17)
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ایک روزہ فرسٹ کلاس لسٹ اے ٹوئنٹی20
میچ 57 92 191 22
رنز بنائے 810 4,572 4,592 236
بیٹنگ اوسط 27.00 35.44 34.01 18.15
100s/50s 2/3 11/19 9/26 0/0
ٹاپ اسکور 123* 210* 148 37*
گیندیں کرائیں 1,490 13,012 5,902 305
وکٹ 33 196 119 13
بالنگ اوسط 41.36 32.18 42.47 33.69
اننگز میں 5 وکٹ 0 14 2 0
میچ میں 10 وکٹ n/a 2 n/a n/a
بہترین بولنگ 3/49 6/40 5/52 2/22
کیچ/سٹمپ 17/– 78/– 81/– 9/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 30 مارچ 2019

یوسف پٹھان (پیدائش: 17 نومبر 1982ء) بھارت کے کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ بین الاقوامی سطح پر کھیل چکے ہیں اور بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انھوں نے اپنے کرکٹ کیرئر کا آغاز 2001ء/02ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کیا تھا۔ وہ دائیں ہاتھکے بلے باز ہیں اور دائیں ہاتھ کے آف بریک گیند باز ہیں۔ ان کے چھوٹے بھائی عرفان پٹھان ایک زمانہ میں بہت معروف اور کامیاب کرکٹ کھلاڑی رہ چکے ہیں اور وہ بھی ایک طویل عرصہ تک بھارتی ٹیم میں بطور آل راونڈر کھیل چکے ہیں۔[1]

ذاتی زندگی

یوسف پٹھان کی ولادت وڈودرا، گجرات میں ایک گجراتی پٹھان خاندان میں ہوئی۔[2][3] وہ مشہور کرکٹ کھلاڑی اور ہر فن مولا کھلاڑی عرفان پٹھان کے بڑے بھائی ہیں۔ یوسف کی شادی ممبئی ایک فیزیو تھیرپسٹ آفرین سے ہوئی اور 17 اپریل 2014ء کو ان کے ہاں ایک لڑکے کی ولادت ہوئی[4]

کیریئر

دیودھر ٹرافی 2007ء اور انٹر اسٹیٹ ڈومیسٹک ٹی20 میں بہترین کارکردگی کے باعث یوسف پٹھان کو آئی سی سی عالمی ٹوئنٹی20 کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ عالمی کپ 2007ء میں جنوبی افریقا میں منعقد ہوا تھا۔ یوسف پٹھان کو پاکستان کے خلاف فائنل میں پہلا مقابلہ کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ انھوں نے اس مقابلہ میں بلے بازی کی 15 رن بنائے۔[5] ان کا آئی پی ایل کا کیرئر شاندار رہا۔ انھوں نے راجستھان رائلز کے لیے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کی جیت میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ آئی پی ایل کے بعد انھیں بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا اور وہ کتپلائی کپ اور ایشیا کپ میں کھیلے۔ انھیں زیادہ بلے بازی کرنے کا موقع نہیں ملا اور بلے یا گیند سے کچھ کمال نہیں کر پائے۔ نتیجتا انھیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔ اس کے بعد انھوں نے گھریلو کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے خلاف انھیں بھارتی ٹیم میں کھیلنے کا موقع ملا۔ انھوں نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور اپنے 26ویں یوم پیدائش کے موقع پر اندور میں انگلینڈ کے خلاف محض 29 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. "Yusuf dismissal divides opinion"۔ Wisden India۔ 15 مئی 2013۔ 2018-08-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-29
  2. Hamid Wahed Alikuzai (اکتوبر 2013)۔ A Concise History of Afghanistan in 25 Volumes۔ Trafford Publishing۔ ص 607۔ ISBN:978-1-4907-1441-7۔ Cricket is larjjely a legacy of British rule in Pakistan and India, and many Pashtuns have become prominent participants, such as Shahid Afridi, Imran Khan and Irfan Pathan.
  3. "Munaf, Yusuf presented Eklavya award after 14 months' delay"۔ وڈودرا: Dainik Jagran۔ 6 جون 2012۔ Pathan said, "As a Gujarati I am delighted to get this award and feel proud."
  4. "I will dedicate an innings to my newborn son, says Yusuf Pathan"۔ Mid-Day۔ 18 اپریل 2014
  5. "Lalchand Rajput appointed manager for Twenty20 World Cup"۔ 2007-08-23 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-10-29