ابو عبد اللہ قضاعی
ابو عبد اللہ قضاعی | |
---|---|
(عربی میں: مُحمَّد بن سلامة بن جعفر بن علي القضاعي المصري الشافعي) | |
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 10ویں صدی |
وفات | 1062 قاہرہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مورخ [1]، قاضی ، مصنف ، مفسرِ قانون [1] |
پیشہ ورانہ زبان | عربی [1] |
شعبۂ عمل | حدیث [2] |
درستی - ترمیم ![]() |
ابو عبد اللہ محمد بن سلامہ بن جعفر بن علی قضاعی مصری شافعی مصر کے قاضی تھے اور مشہور کتاب مسند شہاب کے مصنف ہیں۔
سوانح
نام و نسب
علامہ قضاعی کا نام محمد، لقب شہاب الدین اور کنیت ابو عبد اللہ ہے۔ نسب نامہ یوں ہے : محمد بن سلامہ بن جعفر بن علی بن حکمون بن ابراہیم بن مسلم القضاعی المصری الشافعی۔ آپ قبیلہ بنو قضاعہ کی نسبت سے ’’قضاعی‘‘ مشہو ر ہوئے۔
اساتذہ
- ابو مسلم محمد بن احمد کاتب
- احمد بن ثرثال
- ابو الحسن بن جہضم
- احمد بن عمر جیزی
- ابو محمد بن نحاس مالکی اور دیگر۔
تلامذہ
- ابو نصر بن ماکولا
- ابو عبد اللہ حمیدی
- ابو سعد عبد الجلیل ساوی
- سہل بن بشر اسفرایینی
- ابو القاسم نسیب
- ابو عبد اللہ محمد بن احمد رازی اور دیگر طالبین علم نے استفادہ کیا۔
علما کی آرا
- ابن ماکولا کہتے ہیں: «وہ کئی علوم میں ماہر تھے، میں نے مصر میں ان کے مقام کا کوئی دوسرا نہیں دیکھا»۔
- غیث ارمنازی کہتے ہیں: «مصر میں قاضی کے منصب پر فائز تھے، ان کی کئی تصنیفات ہیں»۔
- سلفی کہتے ہیں: «ثقہ اور قوی حافظہ والے تھے، شافعی المذہب تھے»[3]
تصنیفات
تصنیفات کے چند نام یہ ہیں:[4]:
- النجوم المتقدہ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کا مجموعہ ہے۔
- دستور معالم الحکم (علی بن ابی طالب کے اقوال کا مجموعہ ہے)
- تاریخ القضاعی (انبیا کرام سے لے کر خلفاء راشدین تک اور خلیفہ ظاہر تک کی تاریخ)
- مناقب الشافعی (ناپید ہے)
- خلاصۃ وافیۃ للمعلمین (حدیث کے مصادر کی فہرست تھی جو اب ناپید ہے)
- منشآت مصر (مصر کی تاریخ تھی تو ناپید ہے)
تفسیر القرآن
- درۃ الواعظین و ذخر العابدین
دقائق الأخبار و حدائق الاعتبار
وفات
علامہ قضاعی نے شبِ جمعہ 17 ذیقعد 454ھ مطابق 21 نومبر 1062ء کو قاہرہ میں وفات پائی۔[5]
حوالہ جات
- ^ ا ب این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo2015880762 — اخذ شدہ بتاریخ: 8 جون 2022
- ↑ این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=jo2015880762 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
- ↑ سير أعلام النبلاء: القضاعي المكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 4 نوفمبر 2015 آرکائیو شدہ 2017-07-21 بذریعہ وے بیک مشین
- ↑ Qutbuddin 2013, p. 15-16.
- ↑ تاریخ دمشق، جلد 53، صفحہ 170۔