جیفری چوسر
جیفری چوسر | |
---|---|
(انگریزی میں: Geoffrey Chaucer) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1343ء [1] لندن |
وفات | 25 اکتوبر 1400ء (56–57 سال)[2] لندن |
مدفن | ویسٹمنسٹر ایبی |
شہریت | مملکت انگلستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | ماہرِ لسانیات ، شاعر [3]، غنائی شاعر ، فلسفی ، سیاست دان [3]، مترجم ، منجم ، مصنف [4] |
مادری زبان | وسطی انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | وسطی انگریزی [5]، انگریزی [6] |
شعبۂ عمل | دفتری حکومت |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
جیفری چوسر (پیدائش: 1340 کی دہائی - وفات: 25 اکتوبر 1400ء) انگریزی شاعری کا باوا آدم۔ بچپن میں شاہی محل میں ملازم ہو گیا۔ ان دنوں برطانیہ میں ایڈورڈ سوم کی حکومت تھی۔ بادشاہ اس کی حسن کارکردگی سے بہت خوش تھا۔ ایک بار انگلستان سے فرانس ایک مہم روانہ کی گئی جس میں چاسر بھی شامل تھا۔ اس مہم میں چاسر کو فرانس میں قیدی بنا لیا گیا۔ آخر شاہ انگلستان نے تاوان ادا کرکے اسے چھڑا لیا۔ اس کے بعد اٹلی اور چند دوسرے ممالک میں برطانیہ کے سفیر کی حیثیت سے بھیجا گیا۔ 1369ء میں اس کی شاعرانہ زندگی کا آغاز ہوا اور چند ہی سالوں میں انگلستان میں اس کی شاعری کی دھوم مچ گئی۔ اس کی نظموں کا انگلستان کے لوگوں پر وہی اثر ہوا، جو اٹلی میں دانتے کی نظموں کاہوا تھا۔ ویسٹ منسٹر ایبے میں دفن کیا گیا جو انگلستان کی ممتاز شخصیتوں کے لیے مخصوص ہے۔
'دی کینٹر بری ٹیلز، ان کی شہرہ آفاق تصفیف ہے۔ ان کی دیگر تحریروں میں 'دی بک آف ڈچس'، 'دی ہاؤس آف فیم' اور 'دی لیجنڈ آف گڈ وومن' وغیرہ شامل ہیں۔
حوالہ جات
- ↑ عنوان : Oxford Dictionary of National Biography — ناشر: اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس
- ↑ اوکسفرڈ بائیوگرافی انڈیکس نمبر: https://www.oxforddnb.com/view/article/101005191
- ↑ abART person ID: https://cs.isabart.org/person/143966 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 اپریل 2021
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb118963584 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/18369379